پاکستانی نوجوان کو امریکی ادارے سے ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ کا اعزاز
پاکستانی نوجوان کو امریکی ادارے سے ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ کا اعزاز
اسلام آباد: پاکستان کا نوجوان سائنسدان جسے ملک کی کسی یونیورسٹی نے ایک سال تک داخلہ نہ دیا اسے بین الاقوامی امریکی ادارے لیب روٹ نے ینگ سائنٹسٹ کے ایوارڈ سے نواز دیا۔
مزید پڑھیں: ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بلوچ طلباء کے لیےاسکالر شپس کا اعلان
بی بی سی کے مطابق ایبٹ آباد کے عمیر مسعود کو لیب روٹ نے یہ اعزاز دو الگ الگ سائنسی تحقیقات پر دیا ہے۔ یہ دو مقالے انھوں نے انٹرنیشنل کانفرنس آف مالیکیولر بیالوجی اینڈ بائیو کمیسٹری آسٹریلیا اور انٹرنیشنل کانفرنس آف ٹشو اینڈ ری جنریٹو میڈیسن امریکا میں پیش کیے تھے۔ عمیر مسعود کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں بایو ٹیکنالوجی کے چوتھے سمیسٹر کے طالب علم ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان سے 75 اسکالرز پی ایچ ڈی کی تعلیم کے لیے لندن جائیں گے
عمیر مسعود نے اپنی تحقیق میں بتایا کہ موروثی بیماریوں کے شکار افراد کے مرض کا جلد اور سستے طریقے سے پتا چلایا جا سکتا ہے جبکہ کسی بھی جاندار کے جین حاصل کر کے کسی دوسرے کو منتقل کیے جا سکتے ہیں۔