ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بلوچ طلباء کے لیےاسکالر شپس کا اعلان

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بلوچ طلباء کے لیےاسکالر شپس کا اعلان

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بلوچ طلباء کے لیےاسکالر شپس کا اعلان

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے بلوچ طلباء کے مقامی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے ایل ایل بی، ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلہ لینے کے عمل کا خیر مقدم کیا ہے۔

اس سلسلے میں جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے ڈومیسائل یا ریجنل سرٹیفکیٹ کے حامل طلباء مقامی ایل ایل بی (5 سال) مقامی ایل ایل ایم ، انٹرنیشنل ایل ایل ایم اور بین الاقوامی پی ایچ ڈی کے حصول کے لیے اسکالر شپ کی  درخواست دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سے 75 اسکالرز پی ایچ ڈی کی تعلیم کے لیے لندن جائیں گے

وہ طالب علم جو کسی خاص قسم کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں وہ درج ذیل لنک پر جا کر ایچ ای سی کے ای پورٹل پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

hec.gov.pk

اعلامیے کے مطابق امیدواروں کو ایپٹیٹیوڈ ٹیسٹ میں کم از کم 50 فیصد اسکور کرنا ضروری ہے۔ مزید یہ کہ ایل ایل بی پروگرامز میں درخواست دینے کے لیے قانونی طور پر عمر کی حد 25، ایل ایل ایم پروگرامز کے لیے30 اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے 35 سال ہے۔ ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے درخواست دہندگان نے لازمی طور پر 12 سال کی تعلیم مکمل کی ہو اور انٹرمیڈیٹ یا اسی طرح کے امتحان میں کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کیے ہوں۔

ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی کے لیے امیدوار پر لازم ہے کہ اس نے لازمی طور پر ایچ ای سی کے تسلیم شدہ ڈگری دینے والے کالج سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی ہو جس میں کم از کم 50 فیصد اسکور ہو۔

اعلامیے کے مطابق اسکالرشپس کا 15 سے 20 فیصد اگست 2016 کے کوئٹہ حملے کے متاثرین کے بچوں کے لیے مخصوص ہے۔ اس کے علاوہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جو درخواست دہندگان پہلے سے ملازمت کر رہے ہیں ان کو قانون سے متعلق شعبے میں ملازمت دینی چاہیے۔

مزید پڑھیں:  بین الاقوامی آئی ٹی کمپنی کی کے پی میں ٹیک سٹی کے قیام کی تجویز

بین الاقوامی اسکالرشپ کے لیے منتخب ہونے کے بعد درخواست دہندگان کے پاس کیو ایس رینکنگ میں اعلیٰ 500 یونیورسٹیز میں سے کسی ایک کی جانب سے قبولیت کے خطوط ہونے چاہئیں۔

طلباء جو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں وہ مزید تفصیلات کے لیے

درج ذیل لنک پر کلک کرکے ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں۔

https://www.hec.gov.pk/english/scholarshipsgrants/LGSP

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو