پاکستانی گیمر ارسلان ایش نے انٹرنیشنل ٹیکن 7 مقابلہ جیت لیا
پاکستانی گیمر ارسلان ایش نے انٹرنیشنل ٹیکن 7 مقابلہ جیت لیا
پاکستان سے تعلق رکھنے والے ارسلان ایش صدیقی نے انٹرنیشنل وی پلے الٹی میٹ فائٹنگ لیگ (ڈبلیو یو ایف ایل) ٹیکن 7 ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔
اپنی جیت کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے 25 سالہ ارسلان ایش نے کہا کہ وہ ایونٹ جیت کر خود کو خوش قسمت تصور کرتے ہیں اور اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے تعاون پر ان کے شکرگزار ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کی این ای ڈی کے طلباء کے بنائے گئے پُلوں کے ڈیزائن کی ستائش
ارسلان صدیقی نے اپنی جیت کا اعلان کرتے ہوئے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ وہ اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے حضور شکر گزار ہیں اور تمام منتظمین، عملے اور کھلاڑیوں کی مہمان نوازی اور سخاوت کے لیے ان کے بہت ممنون ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں 2021 میں ٹیکن 7 کے لیے یہ حیرت انگیز ایونٹ جیت کر بہت خوش قسمت اور مسرور محسوس کررہا ہوں۔ اور دنیا بھر میں موجود دوستوں، عزیز و اقارب، اپنے اہل خانہ اور مددگاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
فائنل شو ڈائون میں ارسلان ایش کا مقابلہ پاکستانی کھلاڑی اویس ہنی کے ساتھ تھا اور انہوں نے بورڈ پر پانچ اعشاریہ دو کے اسکور کے ساتھ ٹائٹل جیت لیا۔
ارسلان ایش کو ان کی کامیابی پر 15 ہزار ڈالرز انعامی رقم دی گئی جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے اویس ہنی نے 10،000 ڈالرز جیتے جبکہ کانسی کا تمغہ جیتنے والے جے ڈی سی آر نے 8000 ڈالرز کا انعام حاصل کیا۔
مزید پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ کا سرکاری ملازمین کو دھرنا ختم کرنے کا حکم
پلے اسٹیشن ڈیولپرز نے 2021 کے اپنے سب سے اہم گیم کو عیاں کردیا ہے جس کا سب کو بے چینی سے انتظار تھا۔
ارسلان صدیقی کچھ عرصے سے فائٹنگ گیم کمیونٹی (ایف جی سی) کا حصہ رہے ہیں، انہوں نے 2019 کے ایوولوشن چیمپئن شپ سیریز (ای وی او) کے گرینڈ فائنل میں جی من نی بے کو شکست دینے کے بعد عالمی شہرت حاصل کی۔
ارسلان ایش واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے ای وی او چیمپئن شپ جاپان کے ساتھ ساتھ اسی سال اپنے امریکی مخالف کو بھی ہرایا ہے۔ ای ایس پی این نے انہیں 2019 میں بہترین ای اسپورٹس پلیئر کے طور پر بھی ایوارڈ سے نوازا ہے۔