وزیراعلیٰ سندھ کی این ای ڈی کے طلباء کے بنائے گئے پُلوں کے ڈیزائن کی ستائش
وزیراعلیٰ سندھ کی این ای ڈی کے طلباء کے بنائے گئے پُلوں کے ڈیزائن کی ستائش
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملک کے بہترین اداروں میں سے ایک ثابت ہوئی ہے کیوں کہ اس کے طلبا نے ملکی ترقی میں نمایاں حصہ ڈالا ہے۔
انہوں نے یہ بات این ای ڈی یو ای ٹی کے طلباء کے لیے منعقدہ پیدل چلنے والوں کے لیے بنائے جانے والے پُل (پیڈسٹرین برج) کے ڈیزائن کے مقابلے کی انعامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
مزید پڑھیئے: سی اے آئی ای کی امتحانی پالیسی میں ابھی بہت کچھ غیرواضح ہے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہیں طلباء کا کام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندراجات میں ان اہم مقامات کی گہرائی سے تفہیم کی گئی ہے جہاں پُل تعمیر کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبا کے بنائے ہوئے ان ڈیزائنز نے جمالیاتی ذوق اور منطق کے ساتھ مل کر ان میں سے بہت سی تجاویز کو بہترین بنا دیا ہے۔
مزید پڑھیئے: پاکستانی اسٹارٹ اپ نے پری سیڈ فنڈنگ کی مد میں 3لاکھ 20 ہزار ڈالرزجمع کرلیے
مراد علی شاہ نے کہا انہیں یقین ہے کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسائنمنٹ کی اصل ضروریات کے مطابق اندراجات کو شامل کرے گی۔
انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ عوامی سطح پر اس تعمیراتی مشق کو عملی جامہ پہنانے کے امور سے وابستہ رہیں۔
( یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 11 اپریل 2021 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)