پاکستانی اساتذہ نے کورسیرا کے ذریعے 68 ہزار طلبا کو پڑھایا

پاکستانی اساتذہ نے کورسیرا کے ذریعے 68 ہزار طلبا کو پڑھایا

پاکستانی اساتذہ نے کورسیرا کے ذریعے 68 ہزار طلبا کو پڑھایا

پاکستان میں واقع یونیورسٹیز نے کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈائون کے دوران مختلف ممالک کے 68،000 سے زیادہ طلباء کو پڑھایا جو 588،000 سے زیادہ کورسز میں آن لائن سیکھنے کے پلیٹ فارم کے ذریعہ شریک ہوئے۔ یہ یونیورسٹیز متعدد مضامین میں مختلف کورسز کی پیش کش کرتی ہیں۔

پیر کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کورسیرا کی انتظامیہ نے کہا کہ امریکہ میں واقع آن لائن لرننگ پورٹل میسیو اوپن آن لائن کورس (ایم او او سی) کورسیرا نے وبائی مرض کے دوران آن لائن پڑھانے کے لیے عالمی سطح پر اساتذہ کو ایک پلیٹ فارم پیش کیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی میں ایچ ای سی کی پالیسیوں کے خلاف یوم سیاہ

یونیورسٹی آف ایجوکیشن اور لاہور کالج آف ویمن کے اساتذہ اس پیش کش کو بروئے کار لاتے اور آن لائن لرننگ پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے عالمی برادری کے طلباء کو پڑھانے میں پیش پیش رہے۔

اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ کورسیرا میں داخلہ لینے والے 70 فیصد طلباء نے اپنے موبائل فون کے ذریعے آن لائن کلاسز میں شرکت کی اور کورسیرا کے پیش کردہ کورسز سے بھر پور استفادہ حاصل کیا۔

اس پلیٹ فارم سے طلبہ کو لیکچر ڈاؤن لوڈ کرنے اور ضرورت پڑنے پر آف لائن کلاس لینے کی بھی سہولت دی گئی۔ اس کے علاوہ طلباء کو اپنے متعلقہ کورسز میں مطابقت پذیر پیشرفت، کوئز، نوٹس اور ہائی لائٹس بھی فراہم کی گئیں۔

کورسیرا پلیٹ فارم میں ڈیجیٹل فرسٹ انگیجمنٹ ٹولز شامل ہیں جو طلبا کے لیے آن لائن سیکھنے کے عمل کو آسان بناتے ہیں۔ اس میں بائٹ سائز ویڈیوز، براؤزر پروگرامنگ اسائنمنٹس اور ہینڈز آن لرننگ کے لیے رہنمائی کے پراجیکٹس شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پرائیویٹ اسکول بیگز لمیٹیشن ویٹ ایکٹ کے باعث اسکولوں کو رجسٹریشن کی منسوخی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

کورسیرا کے سی ای او جیف میگیون کالڈا نے ایک بیان میں کہا کہ اس وبائی بیماری نے جہاں بہت سے نقصانات کیے ہیں وہیں یونیورسٹیز کے لیے اپنے اسٹوڈنٹس کو آن لائن پڑھانے اور ان کے تجربات میں بڑے پیمانے پر اضافہ کرنے کا باعث بھی بنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے30 یونیورسٹیز کے طلبا کو کورسیرا کے ذریعے پڑھانے میں مدد فراہم کی ہے اورصرف سات مہینوں میں کیمپس کے لیے کورسیرا کا استعمال کرتے ہوئے تین ہزار سات سو سے زائد کورسز پڑھائے ہیں۔ یہ اپ گریڈز ان طلباٗ کے لیے آن لائن سیکھنے کے عمل کو مہمیز کریں گے اور ملازمت سے وابستہ مہارتوں میں اضافہ کریں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو