پنجاب میں طلباء کے احتجاج سے متعلق صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کی شفقت محمود سے بات چیت
پنجاب میں طلباء کے احتجاج سے متعلق صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کی شفقت محمود سے بات چیت
ایک طرف پنجاب کے طلباء ایک بار پھر آن لائن امتحانات کا مطالبہ لے کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں تو دوسری جانب پنجاب کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم و انفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ یاسر نے شفقت محمود سے امتحانی پالیسی کے بارے میں بات چیت کی۔ جبکہ یونیورسٹی کے طلباء نے کیمپس کے امتحانات کی پالیسی کے خلاف لگاتار دوسرے دن بھی پورے پنجاب میں احتجاجی مظاہرے کیے، اس مسئلے کا حل نکالنے کے لیے پنجاب کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم و انفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ یاسر نے بدھ کے روز شفقت محمود سے اس معاملے کے بارے میں بات چیت کی۔
مزید پڑھیں: یونیورسٹیز بدحالی کا شکار
اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے راجہ یاسر نے بتایا کہ انہوں نے اور وفاقی وزیر تعلیم نے امتحانات کی پالیسیوں کے بارے میں سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کو واضح ہدایات دینے کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ میں نے وفاقی وزیر تعلیم سے بات کی اور ہم نے ایچ ای سی سے درخواست کی کہ وہ سرکاری و نجی یونیورسٹیز کو امتحانات کی پالیسی کے بارے میں واضح ہدایات دیں۔ راجہ یاسر کے مطابق وہ یہ بھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یونیورسٹیز کو پالیسی کے بارے میں ہدایات دینا ایچ ای سی کا مینڈیٹ ہے جو کہ ایک خودمختار ادارہ ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ میں میٹرک اور انٹر بورڈ کے امتحانات جون یا جولائی میں ہوں گے
کیمپس امتحانات کی پالیسی کے خلاف نجی و سرکاری دونوں طرح کی یونیورسٹیز کے طلباء نے اپنے کیمپس، گورنر ہاؤس اور یونیورسٹیز کے باہر مسلسل احتجاج کیا، طلبا کی بڑی تعداد سوشل میڈیا کے ذریعے بھی یونیورسٹیز کی آن کمیمپس امتحانات کی پالیسی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کررہی ہے۔ طلباء نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال میں اضافے کی وجہ سے آن لائن امتحانات کا مطالبہ کیا ہے۔