بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا
اسلام آباد: بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس 30 دسمبر کو ہو گا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء تعلیم و دیگر متعلقہ حکام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں: وزیرتعلیم شفقت محمود نے ایم ڈی کیٹ کی شکایات سے خود کو دور کرلیا
وزرائے تعلیم کانفرنس کا چار نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ ایجنڈے کے مطابق اسکول اور بورڈ امتحانات مئ کے آخری ہفتے اور جون کے شروع میں منعقد کرنے پر مشاورت ہو گی، بہار اور گرمیوں کی چھٹیوں میں کمی پر بات ہو گی، ایجنڈا کے مطابق نیا اکیڈمک سال آگست میں شروع کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا، اور کورونا کی تازہ صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔