مدرسے کے طلباء نے ترکی کے سب سے بڑے ٹیک مقابلے کے لئے کوالیفائی کرلیا
مدرسے کے طلباء نے ترکی کے سب سے بڑے ٹیک مقابلے کے لئے کوالیفائی کرلیا
جامعہ بیت السلام کے طلباء نے 22 سے 27 ستمبر 2020 تک استنبول میں منعقدہ ٹیکنوفسٹ 2020 کے فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
مقابلے کے لئے کوالیفائی کرنے والی بیت السلام کی ٹیم نے 100 میں سے 87 پوائنٹس کے ساتھ ٹیکنالوجی فار ہیومینٹی سوشل انوویشن کے زمرے میں کامیابی حاصل کی۔
مزیر پڑھیں: میٹرک امتحانات میں 40 فیصد مضامین میں ناکام طلباء کو پاسنگ مارکس ملیں گے، فیڈرل بورڈ
اس سے قبل بھی جامعہ بیت السلام کے طلباء نے کئی مقابلے جیتے ہیں۔ جس میں روبوفیسٹا نامی روبوٹک مقابلہ بھی شامل ہے، جو کہ 2019 میں ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا میں منعقد ہوا تھا۔ بیت السلام روبوٹک اسکواڈ نے 20 سے زائد یونیورسٹیوں کے طلبا کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
انہوں نے اسی مقابلہ میں اردو کی بہترین تقریر اور اسپیلنگ بی چیمپیئن شپ کے لئے بھی ٹرافیاں حاصل کی تھیں۔
مزید پڑھیں: اسکول دوبارہ کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی، وفاقی وزیرِ تعلیم
ترکی کی وزارت صنعت و ٹیکنالوجی اور ترک ٹیکنالوجی ٹیم فاؤنڈیشن (ٹی 3) ہر سال ٹیکنوفسٹ ایرواسپیس اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹول کا انعقاد کرتی ہے۔
ہائی اسکول سے لے کر یونیورسٹی سیکڑوں طلباء ہر سال ٹیکنوفسٹ میں ایک درجن سے زیادہ مختلف زمروں میں اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لئے مقابلہ کرتے ہیں۔