جامعہ کراچی میں ویژول اسٹڈیز کا داخلہ ٹیسٹ 6 دسمبر کو ہوگا

جامعہ کراچی میں ویژول اسٹڈیز کا داخلہ ٹیسٹ 6 دسمبر کو ہوگا

جامعہ کراچی میں ویژول اسٹڈیز کا داخلہ ٹیسٹ 6 دسمبر کو ہوگا

یونیورسٹی کی داخلہ انچارج ڈاکٹر صائمہ اختر نے اعلان کیا ہے کہ یونیورسٹی آف کراچی میں بیچلرز آف ڈیزائن اینڈ بیچلرز آف فائن آرٹس (چار سالہ ڈگری پروگرام) اور بیچلرز آف آرکیٹیکچر (پانچ سالہ ڈگری پروگرام) کے لیے انٹری ٹیسٹ اتوار 6 دسمبر کو منعقد ہوگا۔

مزید پڑھیں: کے پی کے تمام کالجوں میں بی ایس پروگرام شروع کرے گا

جامعہ کراچی کے محکمہ برائے بصری علوم (ویژول اسٹڈیز) میں جمعرات کے روز داخلے کی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔ داخلہ کی انچارج ڈاکٹر صائمہ اختر نے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 6 دسمبر کو انٹری ٹیسٹ برائے بیچلرز آف فائن آرٹس (چار سالہ ڈگری پروگرام) اور بیچلرز آف آرکیٹیکچر (پانچ سالہ ڈگری پروگرام) کا انعقاد کیا جائے گا۔

ڈاکٹر صائمہ اختر نے درخواست گزاروں کو ہدایت کی کہ وہ درج ذیل لنک پر جا کر اپنے داخلہ کارڈ سرکاری ویب پورٹل سے پرنٹ کریں۔

www.uokadmission.edu.pk.

مزید پڑھیں: پی ایم سی نے پشاور میڈیکل کالج کو ایم بی بی ایس کے لیے 150 سلاٹ دے دیئے

انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ کے اوقات اور امتحانی مراکز سے متعلق تمام ضروری معلومات داخلہ کارڈ پر دی جاتی ہیں جبکہ طلباء کو ان کے امتحانی مراکز اور انٹری ٹیسٹ کے اوقات سے متعلق ایک ایس ایم ایس اور ای میل بھی حاصل ہوجائے گی۔ ڈاکٹر صائمہ اختر نے درخواست گزاروں کو مشورہ دیا کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت کے فراہم کردہ ایس او پیزاور دیگر  ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو