آن لائن امتحان لیں یا اگلی جماعتوں میں ترقی دیں، کے پی کے طلبا کا مطالبہ
آن لائن امتحان لیں یا اگلی جماعتوں میں ترقی دیں، کے پی کے طلبا کا مطالبہ
خیبر پختونخوا کے مختلف میڈیکل کالجوں کے طلباء نے جمعرات کے روز کے پی کے اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے امتحانات ملتوی کرنے پر بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبا کا وقت بچانے کے لیے آن لائن امتحانات منعقد کئے جائیں یا طلبا کو اگلی جماعتوں میں ترقی دی جائے۔
مزید پڑھیں: بھارتی ریاست آسام میں 700 مدارس پر پابندی عائد کردی گئی
خیبر پختونخوا میں میڈیکل کالجز سے تعلق رکھنے والے درجنوں طلباء نے جمعرات کے روز کے پی کے اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی تاکہ امتحانات کو ملتوی کرنے کے فیصلے پر اپنی ناراضگی اور عدم اتفاق کا اظہار کیا جاسکے۔ طلبا نے تعلیمی نقصان سے بچنے کے لیے آن لائن امتحانات لینے یا اگلی جماعتوں میں ترقی دینے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں: اے پی پی ایس ایف کی اسکولوں کو مرحلہ وار دوبارہ کھولنے پر تنقید
پلے کارڈز اور بینرز رکھتے ہوئے ان طلباء نے گزشتہ سال سے امتحانات کو مستقل طور پر ملتوی کرنے پر کالجوں کی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ امتحانات ملتوی کرنے کے فیصلے کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے طلباء نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر پُرزور احتجاج کریں گے۔ دوسری جانب امتحانی سیل نے بتایا ہے کہ حتمی امتحانات ہونے کا امکان ہے۔