کراچی انٹر بورڈ کا ناقص کارکردگی دکھانے والے طلباء کے لیے خصوصی امتحانات کا اعلان

کراچی انٹر بورڈ کا ناقص کارکردگی دکھانے والے طلباء کے لیے خصوصی امتحانات کا اعلان

کراچی انٹر بورڈ کا ناقص کارکردگی دکھانے والے طلباء کے لیے خصوصی امتحانات کا اعلان

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کی جانب سے خصوصی امتحانات کے اجرا کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ طلباء کو یونیورسٹی میں داخلے کے لیے درخواست دینے کا اہل ہونے کی غرض سے اپنے گریڈز کو بڑھانے کی اجازت دی جا سکے۔

بی آئی ای کے، کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین نے بدھ کے روز اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی امتحانات سے پری انجینئرنگ گروپ کے طلباء کو فائدہ پہنچے گا جنہوں نے اس سال کے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ڈی اور ای گریڈز حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امتحانات کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی پالیسی کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 45 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کو کسی بھی یونیورسٹی میں داخلہ لینے کا اہل تسلیم نہیں کیا جاتا۔

مزید ُرھئیے: لاہور بورڈ کے خصوصی امتحان برائے2021 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی

ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق خصوصی امتحان کا انعقاد ان طلباء کے لیے ایک اچھا موقع ہو گا جو مزید تعلیم جاری رکھنے کے لیے اپنے گریڈز کو بہتر کرنا چاہتے ہیں، اور درخواست دہندگان اپنے پرسنٹ ایج کو بڑھانے کے بعد اگلے سال کالجوں میں درخواست دے سکیں گے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ نومبر میں تقریباً 10,000 طلباء نے پری انجینئرنگ پارٹ ٹو کے امتحانات میں ڈی اور ای گریڈ حاصل کیے ان میں سے 6 ہزار 605 نے ڈی اور3 ہزار 450 نے ای گریڈ حاصل کیے۔

ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق مجموعی طور پر، 24,170 امیدواروں نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا امتحان دیا، ان میں سے 22,119 یعنی 91.51 فیصد پاس ہوئے۔

امتحان دینے والے طلبہ و طالبات میں سے 3 ہزار 80 اسٹوڈنٹس نے اے ون گریڈ حاصل کیا جبکہ 2 ہزار 123 اسٹوڈنٹس نے اے گریڈ حاصل کیا، 2 ہزار 852 نے بی اور4 ہزار 36 طلبہ و طالبات نے سی گریڈ حاصل کیا۔

اس بارے میں مزید تفصیلات کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

https://biek.edu.pk/

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو