کے پی کے وزیر تعلیم کی طلباء کو ایس او پیز کے نفاذ کی ترغیب
کے پی کے وزیر تعلیم کی طلباء کو ایس او پیز کے نفاذ کی ترغیب
خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیر تعلیم شہرام خان نے طلباء سے کووِڈ 19 کے دوران ہوم ورک اور اسائنمنٹس پر خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں: ایچ ای سی کا یونیورسٹیز کے فیکلٹی ممبرز کے لیے پیریڈاٹ ریسرچ پروگرام کا اعلان
گورنمنٹ اسکول پشاور کے دورے کے موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے طلبا کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ترغیب دی۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ محکمہ تعلیم واٹس ایپ گروپس، سوشل میڈیا اور محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن کلاسز کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کررہا ہے۔
مزید پڑھیں: کینٹ کے اسکولز کیسے کھلے ہیں، اے پی پی ایم اے کی مذمت
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث سرکاری حکم پر 26 نومبر کو ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے تھے۔