ورچوئل کلاس رومز: متحدہ عرب امارات میں تعلیمی سیشن دوبارہ شروع

ورچوئل کلاس رومز: متحدہ عرب امارات میں تعلیمی سیشن دوبارہ شروع

ورچوئل کلاس رومز: متحدہ عرب امارات میں تعلیمی سیشن دوبارہ شروع

لوکل نیوز رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں تقریباً تین ماہ تک اسکولوں کی بندش کے بعد اتوار کے روز اپنے تعلیمی معمول کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے 12 لاکھ سے زائد طلباء اپنے ورچوئل کلاس رومز میں لاگ ان ہوئے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ورچوئل اسکولنگ کی دوبارہ افتتاحی تقریب کے پہلے دن بہت اچھا آغاز ہوا اور طلبا اور اساتذہ میں جوش و خروش پایا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے ابتدائی مرحلے میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک کے تمام تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ یہ وائرس اسکولوں اور کالجوں کے کیمپس بند کرواسکتا ہے مگر پڑھے اور سیکھنے کی لگن کو ختم نہیں کرسکتا۔ مقامی میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے تعلیم کی اہمیت کو صحت کے مساوی قرار دیتے ہوے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ محمد کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے کہ اسکول بند تھے، یونیورسٹیاں بند تھیں لیکن تعلیم کبھی نہیں رکے گی۔ یہ معاملہ صحت کی دیکھ بھال کی طرح ہے حالات چاہے جو بھی ہوں یہ عمل کبھی نہیں رکے گا۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں یہ وائرس پھیلنے کے باعث اسکول بند ہونے سے 120 ممالک میں 900 ملین سے زائد طلباء متاثر ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے ممالک میں متاثرہ اسٹوڈنٹس کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہے گا جہاں وائرس کا اثر شدید ہے۔

تاہم، پاکستان میں تقریباً ایک ماہ تک تذبذب میں رہنے کے بعد حکومت نے اسکولوں کو بند رکھنے میں 15 جولائی تک توسیع کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔ وزارت سندھ کے مطابق اگر معاملات قابو میں نہ آئے تو یہ دورانیہ مزید چھ ماہ تک بڑھادیا جائے گا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو