چیئرمین ایچ ای سی "جعلی ڈگریوں" کے معاملے پر لائیو اجلاس منعقد کریں گے
چیئرمین ایچ ای سی "جعلی ڈگریوں" کے معاملے پر لائیو اجلاس منعقد کریں گے
پاکستان کے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری 17 مارچ 2021 کو ایک براہ راست اجلاس میں جعلی ڈگریوں کے اہم اشو پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس پروگرام کو کھلی کچہری کا نام دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر طارق بنوری اپنی گفتگو کے دوران نہ صرف طلباء کو جعلی ڈگریوں کے مسائل سے متعلق مشورہ اور آگاہی فراہم کریں گے بلکہ ان کا ایک براہ راست سوال و جواب کا سیشن بھی ہوگا۔
ایچ ای سی کی جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق براہ راست سیشن دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ اور
edutv.hec.gov.pk
پر نشر کیا جائے گا، جبکہ طلباء اپنے سوالات ریئل ٹائم میں
@edutv.hec
پر ٹوئٹر پر پوسٹ کرسکیں گے۔