ایچ ای سی کا ہائر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان

ایچ ای سی کا ہائر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان

ایچ ای سی کا ہائر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی طرف سے اسکالرشپ اور ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے کے خواہشمند طلباء و طالبات کے لیے ہائر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (ایچ اے ٹی)  کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایک معیاری اور شفاف انتخابی عمل کے ذریعے، تمام اسکالرشپ ایوارڈز اور مذکورہ پروگراموں میں داخلوں کے لیے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ای ٹی سی) کے ساتھ مل کر اس ٹیسٹ کا انعقاد کرتا ہے۔

طلبہ و طالبات درج ذیل لنک کے ذریعے اپلائی کرسکتے ہیں۔

https://etc.hec.gov.pk/#/login

درخواست دینے کی آخری تاریخ 10 مئی 2023 ہے۔

اہلیت:

 درخواست دہندگان جو ایم ایس/ایم فل یا پی ایچ ڈی پروگراموں یا ایچ ای سی اسکالرشپ کے لیے ای پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست دیتے ہیں۔

مستقبل کے اسکالرشپ کے درخواست دہندگان، بشمول پاکستانی یونیورسٹیوں کے جو ایچ ای سی کے زیر اہتمام ہیں۔

پاکستان کی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں ایم ایس/ایم فل یا پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ لینے کے خواہش مند طلبہ و طالبات۔

درخواست گزاری کا عمل:

دلچسپی رکھنے والے امیدوار رجسٹر کرنے کے لیے ایچ ای سی کے ای پورٹل پر جائیں۔

پہلے 'مائی پروفائل' سیکشن میں جاکر اپنا پروفائل مکمل کریں۔

آن لائن پورٹل پر، اپنی درخواست جمع کرانے کے لیے 'ہائر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ' کا استعمال کریں۔

ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ صرف ایچ اے ٹی کے ساتھ جمع کرائی گئی درخواستوں پر ہی غور کیا جائے گا۔ وہ درخواستیں جو صرف محفوظ ہیں یا نامکمل ہیں مسترد کر دی جائیں گی۔

بینک فیس کا چالان ای ٹی سی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

ہر امیدوار کو ایچ اے ٹی میں رجسٹر کرنے کے لیے2,000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ فیس درج ذیل پتے پر جمع کرائیں۔

بینک کا نام: بینک الحبیب لمیٹڈ (ایچ بی ایل)

اکائونٹ ٹائٹل: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)

اکائونٹ نمبر: 17427900133401۔

درخواست دہندگان کو اپنی فیس جمع کروانے کے بعد اپنے ادا شدہ فیس چالان کی اسکین شدہ کاپی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

درخواست دہندہ کا اصل فیس چالان، رول نمبر سلپ، نیشنل آئی ڈی کارڈ یا پاسپورٹ اور اصل فیس کا چالان، ٹیسٹ کے دن رول نمبر سلپ کے ساتھ لانا ضروری ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو