خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار

خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار

خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار

خیبر پختونخوا حکومت نے ستمبر کے وسط میں اسکولوں کے دوبارہ کھلنے پر طلباء اور عملے کے لیے فیس ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا ہے۔

جمعہ کے روز سیکرٹری تعلیم ندیم اسلم چوہدری کی زیرصدارت ہونے والے ایک اجلاس میں محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ای ایس ای ڈی) نے 15 ستمبر کو حکومت کی جانب سے اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے اعلان کی توثیق کی ہے جس کا  گذشتہ ماہ وفاقی حکومت نے اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: جی سی یو کا خواجہ سرا طلباء کو داخلہ دینے کا اعلان

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام اسکولوں کی صفائی ستھرائی کے عمل کو یقینی بنائیں جو کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے قرنطینہ مراکز کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اسکولوں میں پانی اور صابن کی دستیابی کو بھی یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں: جاپان نے پاکستانی طلبا کے لیے گرانٹ میں تیس لاکھ امریکی ڈالرز کا اضافہ کردیا

اس کے علاوہ اساتذہ سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن اضلاع میں وائرس کا تناسب زیادہ ہے ان اسکولوں کو اساتذہ اور طلبہ کی صحت کی حفاظت کی ضمانت کے لیے ضلعی انتظامیہ سے مشاورت کے بعد ہی دوبارہ کھولا جائے گا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو