سندھ میں دو یا اس سے کم مضامین میں فیل ہونے والے طلباء کو پاس کرنے کی پالیسی منظور
سندھ میں دو یا اس سے کم مضامین میں فیل ہونے والے طلباء کو پاس کرنے کی پالیسی منظور
حکومت سندھ نے طلباء کے لیے اسپیشل پروموشن پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ ان خصوصی مارک شیٹس کا اجراء 2020 کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے تعلیمی سال کے طلباء کے لیے ہوگا۔
اس نئی پالیسی کی منظوری حیدرآباد بورڈ آف ایجوکیشن میں منعقدہ ایک مشترکہ اجلاس میں دی گئی، جس میں چیئرمین، کنٹرولرز اور تمام تعلیمی بورڈز کے آئی ٹی مینیجرز موجود تھے۔
مزید پڑھیں: اے پی پی ایس ایف نے 15 ستمبر سے اسکول کھولنے کے حکومت کے فیصلے کو مسترد کردیا
ذرائع کے مطابق میٹرک اور انٹر پارٹ ٹو کے طلباء کو پارٹ ون کے سالانہ امتحانات میں حاصل کردہ نمبروں کے مقابلے میں تین فیصد اضافی نمبر دیئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ حصہ اول میں طلباء کے حاصل کردہ نمبرز تمام طلباء کو دی جانے والی خصوصی مارک شیٹس پر نقش کیے جائیں گے۔
اس نئی پروموشن پالیسی کے مطابق اپنی جماعت میں ناکام ہونے والے طلباء کو ان مضامین میں ترقی دی جائے گی جن میں وہ کامیابی حاصل نہیں کرسکے۔ تاہم ان طلباء کے حاصل کردہ نمبر پارٹ ٹو کے مضامین میں حاصل ہونے والے نمبروں کے برخلاف مارک شیٹس پر مینشن کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: کے پی کے کے اسکولز عملے کے لیے کھول دیے گئے
دو یا اس سے کم مضامین میں ناکام ہونے والے طلباء کو ان تمام مضامین میں حاصل کردہ نمبروں کے اوسط کی بنیاد پر دیئے جائیں گے جن میں وہ کامیاب ہوئے ہیں۔