دو ماہ کی بندش کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے

دو ماہ کی بندش کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے

دو ماہ کی بندش کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے

کورونا وائرس اور موسم سرما کی تعطیلات کی وجہ سے دو ماہ کے طویل وقفے کے بعد آج (پیر) کے روز سے پورے ملک میں 9 ویں سے 12 ویں جماعت کے طلباء اسکول واپس آگئے ہیں۔

وفاقی حکومت نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اسکولوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

مزید پڑھیں: اساتذہ کے مطالبات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹیاں قائم

آٹھویں جماعت اور اس سے نیچے کی جماعتوں کے لیے اسکول یکم فروری سے دوبارہ کھولے جائیں گے، جیسا کہ وفاقی وزیر تعلیم نے گزشتہ ہفتے ایک اجلاس میں اعلان کیا تھا۔

اسکولوں کے دوبارہ کھولنے کا اعلان ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد سامنے آیا جہاں وفاقی وزارت تعلیم، محکمہ صحت اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن اتھارٹی (این سی او سی) نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بحالی کے مرحلے پر اتفاق کیا تھا۔

اتوار کے روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے سوشل میڈیا ٹوئٹر اکاؤنٹ پر او اور اے لیولز کے طلبا اور نویں سے بارھویں جماعت کے طلبا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جو آج اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے پہلے مرحلے کے مطابق باقاعدگی سے اسکول جانا شروع کریں گے۔

مزید پڑھیں: اسکولز دوبارہ کھولنے کا حکومتی فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ان تمام طلبا و طالبات کو نیک خواہشات پیش کرتے ہیں جو نویں سے بارھویں جماعت اور اے ااور او لیولز کے  اسکولوں اور کالجوں میں واپس جا رہے ہیں۔

اس سے قبل 16 جنوری کو وفاقی وزیر کی زیر صدارت کورونا وائرس کی دوسری لہر کے درمیان تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کا اعلان کرنے کے لیے این سی او سی میں ایک اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اس سے پہلے کیے گئے فیصلے کے مطابق گریڈ نو سے 12 کے طلباء کے لیے 18 جنوری سے کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ جس پر آج سے عمل در آمد شروع کردیا گیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو