وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی کووڈ ویکسینیشن کے بارے میں بریفنگ
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی کووڈ ویکسینیشن کے بارے میں بریفنگ
پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے پیر کے روز اعلان کیا کہ صوبے بھر کے اسکولوں میں 5.6 ملین سے زائد نوجوانوں کو حفاظتی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ملک بھر میں کووڈ کیسز میں بہت زیادہ اضافے کے باوجود اب تک سرکاری اسکولوں کے 91 فیصد اور نجی اسکولوں کے 87 فیصد بچوں کو ویکسین پلائی جا چکی ہے۔
مزید پڑھئیے: ہم اساتذہ کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، مراد راس
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں ویکسینیشن مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، صوبے میں اس وقت کورونا کی شرح 2.67 فیصد مثبت ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ان تمام حالات میں شہریوں کو بوسٹر خوراک دینے کے عمل کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔
انہوں نے کورونا کے اومیکرون ورژن کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا۔
وزیراعلیٰ کے مطابق پنجاب انتظامیہ شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی انتظامیہ کووڈ سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ ہے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا