کنٹونمنٹ ایریا کے اسکولوں پر محکمہ تعلیم سندھ کا اہم اجلاس
کنٹونمنٹ ایریا کے اسکولوں پر محکمہ تعلیم سندھ کا اہم اجلاس
ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن سندھ نے یہ اجلاس منعقد کیا۔ ایجوکیشنل سروسز ایسوسی ایشن اور آل پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے ایک وفد اورڈائریکٹر جنرل آف ایجوکیشن ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی اور رجسٹرار رفیعہ جاوید نے اجلاس میں شرکت کی، جس کی قیادت جنرل سیکرٹری زبیر احمد کر رہے تھے، اجلاس میں کنٹونمنٹ کے علاقوں میں واقع اسکولوں کو بند کرنے یا ہٹانے کے حوالے سے زمینی حقائق اور صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
مزید پڑھیئے: طالبِ علم لاپتہ:کوئٹہ کی بلوچستان یونیورسٹی بند کردی گئی
ڈائریکٹوریٹ اور سیکرٹریٹ نے اس معاملے میں مداخلت کی درخواست کی اور متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ وہ رہائشی علاقوں میں تعلیمی اداروں کو چلانے یا کنٹونمنٹ بورڈ آف پاکستان کے متعلقہ علاقوں میں تعلیمی زون بنانے کے لیے قانون پر زور دیں اور اس وقت تک معاملے کو حل کرنے کے لیے ایکسٹینشن آف ٹائم کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں۔