سی پیک میں نوجوانوں کے لیے تین ماہ کی انٹرن شپ کا اعلان
سی پیک میں نوجوانوں کے لیے تین ماہ کی انٹرن شپ کا اعلان
سی پیک اتھارٹی کی جانب سے تیز رفتار پیداوار اور مہارت کی ترقی کے ساتھ نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: طلبا کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے، شفقت محمود
چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ ایک جامع اور قومی منصوبہ ہے جو ملک کے لیے ترقی کا انجن ثابت ہوگا۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ انسانی اور معاشرتی ترقی حکومت کا اولین مقصد ہے جبکہ سی پیک کی شکل میں ملک کی 60 فیصد نوجوان آبادی کے ساتھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا ایک زبردست موقع موجود ہے۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کی بیشتر یونیورسٹیز معاشی بدحالی کا شکار
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ تین مہینے طویل انٹرن شپ کے لیے ضرور درخواست دیں۔
اس پروگرام کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ سی پیک انتظامییہ پہلے انٹرن شپ پروگرام میں 30 سال تک کی عمر کے 100 افراد کو شارٹ لسٹ کرے گی جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اکتوبر 2020 میں اس کا آغاز ہوگا۔
آپلائے کرنے کے لیے یہاں کلک کریں