بلوچستان کے شہدائے پولیس کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کا اعلان
بلوچستان کے شہدائے پولیس کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کا اعلان
بلوچستان پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پنجاب گروپ آف کالجز اینڈ الائیڈ اسکولز نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ہونے والے معاہدے پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز بلوچستان پولیس ذوالفقار حمید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز اینڈ الائیڈ اسکولز ڈاکٹر شاہد محمود نے بلوچستان پولیس ہیڈ کوارٹرز میں دستخط کیے۔
مزید پڑھیں: نصابی کتابیں کباڑی کی دکان پر فروخت ہونے لگیں
اس معاہدے کے بعد پولیس شہدا کے بچوں کو نہ صرف کوئٹہ بلکہ ملک بھر میں تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور دیگر پولیس اہلکار جو تعلیم کے اخراجات افورڈ نہیں کرسکتے انہیں بھی فیس کی مد میں چھوٹ دی جائے گی۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ذوالفقار حمید نے آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیس نے صوبے میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
مزید پڑھیں: سندھ میں 6000 سے زائد اسکول بند ہیں، عدالت میں رپورٹ پیش
انہوں نے کہا کہ ہمارے ہزاروں جوان شہید ہوئے ہیں اور ان کے ورثاء کی فلاح و بہبود ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کے تعاون پر پنجاب گروپ آف کالجز اور الائیڈ اسکولز کے شکر گزار ہیں۔