نصابی کتابیں کباڑی کی دکان پر فروخت ہونے لگیں
نصابی کتابیں کباڑی کی دکان پر فروخت ہونے لگیں
کنُری: نیشنل کمیشن فارہومن ڈیولپمنٹ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نصابی کتابیں کباڑی کی دکان پر فروخت ہونے لگیں۔
مزید پڑھیں: سندھ میں 6000 سے زائد اسکول بند ہیں، عدالت میں رپورٹ پیش
تفصیلات کے مطابق اسٹیشن روڈ پر واقع کباڑی کی دکان پر سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جام شورو ونیشنل کمیشن فارہومن ڈیولپمنٹ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نصابی کتابیں، پہلی اور دوسری جماعت کی سندھی اردو کی نصابی کتابوں پرسندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جام شورو کی کتابیں کباڑی کی دکان پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: یونیورسٹیز دو ہفتوں تک آن لائن کلاسز منعقد کریں گی
معلوم کرنے پر کباڑی نے بتایا کوئی نامعلوم شخص نصابی کتابوں کے بیگ اسکو فروخت کرگیا ہے رابطہ کرنے پر محکمہ تعلیم کے آفسران نے لاعلمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ نصابی کتابوں سے انکا تعلق نہیں ہے۔