برٹش ہائی کمیشن میں شیوننگ اسکالرشپس کے لیے درخواستیں قبول کرنے کا آغاز

برٹش ہائی کمیشن میں شیوننگ اسکالرشپس کے لیے درخواستیں قبول کرنے کا آغاز

برٹش ہائی کمیشن میں شیوننگ اسکالرشپس کے لیے درخواستیں قبول کرنے کا آغاز

 

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ شیوننگ سکالرشپ کے لیے منگل 3 اگست سے درخواستیں قبول کی جار رہی ہیں اور یہ عمل 2 نومبر2021 تک جاری رہے گا۔

برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، شیوننگ اسکالر شپ کے لیے درخواستیں قبول کی جارہی ہیں۔ یہ ایک مکمل فنڈڈ پروگرام جس نے 1983 میں شروع ہونے کے بعد 2000 سے زائد طلباء کو گریجویٹ کیا ہے۔

شیوننگ، برطانوی حکومت کا بین الاقوامی اسکالرشپ پروگرام ہے، جس کی مالی معاونت غیر ملکی، دولت مشترکہ اور ڈیولپمنٹ آفس اور دیگر شراکت دار تنظیمیں کرتی ہیں۔

اسکالرشپ کو مکمل طور پر فنڈ دیا جاتا ہے جو یوکے یونیورسٹی میں ماسٹر ڈگری کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کے لیے سفری اخراجات، ٹیوشن فیس اور رہائش کے اخراجات کا احاطہ کرتی ہے۔

مزید پڑھئے: شفقت محمود آج سکولوں میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیں گے

برطانوی ہائی کمیشن میں کمیونیکیشن اور پبلک ڈپلومیسی کی سربراہ فوزیہ یونس نے بتایا کہ اس سال پاکستان کے 37 اسکالرز نے یو کے یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ایوارڈ جیتا جن میں سے 60 فیصد خواتین اسکالرز تھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ شیوننگ سب کے لیے مواقع فراہم کرتا ہے۔ پچھلے دو سال سے ہم نے صنف کے حوالے سے اپنے 50 فیصد ہدف کو توڑ دیا ہے، باصلاحیت پاکستانی خواتین ہمارے ہدف کا تقریباً 60 فیصد بنتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پورے پاکستان اور اقلیتی گروپوں سے مزید درخواستوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، انہوں نے ایک مقامی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خواہش اور جذبے کی کوئی حد نہیں ہے۔

شیوننگ اسکالر شپ کے لیے درج ذیل لنک پر جا کر اپنی درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

  www.chevening.org/apply 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو