لاہور بورڈ کا میٹرک کے امتحانات برائے2023 کے شیڈول کا اعلان

لاہور بورڈ کا میٹرک کے امتحانات برائے2023 کے شیڈول کا اعلان

لاہور بورڈ کا میٹرک کے امتحانات برائے2023 کے شیڈول کا اعلان

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، لاہور نے 9ویں اور 10ویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ اور داخلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ 2023 میں میٹرک کے امتحانات میں شرکت کے خواہشمند افراد کو لاہور بورڈ کے شیڈول کے مطابق اپنے داخلہ فارم جمع کرانا ہوں گے۔

لاہور بورڈ کے مطابق میٹرک کے امتحانات 8 اپریل 2023 سے شروع ہوں گے۔

لاہور بورڈ کی طرف سے میٹرک کے داخلے اور امتحانات کی تاریخیں درج ذیل ہیں۔

  سولہ دسمبر 2023 سے رجسٹریشن کی تاریخ شروع ہوگی۔

فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ، 16جنوری 2023 ہے۔

ڈبل فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ، 27 جنوری 2023۔

  تین گنا فیس ادا کرنے کا آخری دن 7فروری 2023 ہے۔

اسکولوں کے سربراہان اپنے باقاعدہ امیدواروں کے لیے بغیر امتحانی فیس کے داخلہ فارم 16 جنوری 2023 تک جمع کراسکتے ہیں۔ ہر طالب علم کو پروسیسنگ فیس کے لیے 395 روپے اور سرٹیفکیٹ فیس کے لیے 550 روپے بھی درخواست کے ساتھ جمع کروانا ہوں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو