بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کا میٹرک کے امتحان کی تاریخ کا اعلان
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کا میٹرک کے امتحان کی تاریخ کا اعلان
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں میٹرک کے امتحانات 29 جولائی سے شروع ہوں گے۔
بورڈ کے مطابق کلاس 10 کے امیدواروں کے لیے رول نمبر سلپس جاری کردی گئی ہیں جو سیکنڈری اسکول کے امتحانات میں شرکت کریں گے۔
بی آئی ایس ای لاہور کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق شہر میں ہونے والے میٹرک کے امتحانات میں مجموعی طور پر 308،094 امیدوار شرکت کریں گے۔
مزید پڑھئے: سندھ میں پرائمری اسکول بند
بورڈ نے بتایا کہ ان امیدواروں میں سے 158،347 میل اسٹوڈنٹس جبکہ 142،547 فی میل اسٹوڈنٹس ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ طلباء کی رسائی کے لیے پورے شہر میں 866 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ دانش اسکولوں کے طلباء جو امتحانات میں شامل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ان کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں امتحانی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔