افغان پروفیسرنے لائیو ٹی وی شو میں اپنے ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ پھاڑ دئیے
افغان پروفیسرنے لائیو ٹی وی شو میں اپنے ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ پھاڑ دئیے
لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک افغان پروفیسرنے لائیو ٹی وی شو میں اپنے ڈپلوماز اور سرٹیفکیٹس پھاڑ دئیے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں کابل یونیورسٹی کے پروفیسرکو ان کے ڈپلوما اور سرٹیفکیٹس پھاڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
کابل یونیورسٹی کے پروفیسر کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو تعلیم حاصل کرنے کا حق حاصل نہیں تو مجھے بھی ان ڈپلوموں اور سرٹیفکیٹس کو رکھنے کا کوئی حق نہیں۔ افغانستان میں تعلیم کے لیے کوئی گنجائش نہیں رہی ہے۔
واضح رہے کہ طالبان حکومت نے یونیورسٹی کی طالبات پر کلاسز اٹینڈ پر کرنے پرپابندی عائد کردی ہے جبکہ اس سے قبل لڑکیوں کی سکینڈری اسکول کی تعلیم پر بھی پابندی لگائی جا چکی ہے
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا