پنجاب میں 16 ہزار اساتذہ کی بھرتیاں ملتوی

پنجاب میں 16 ہزار اساتذہ کی بھرتیاں ملتوی

پنجاب میں 16 ہزار اساتذہ کی بھرتیاں ملتوی

ایکسپریشن آف انٹریسٹ (ای او آئی) پنجاب کی جانب سے بھرتیوں کے لیے اظہار دلچسپی کی منسوخی کے بعد ہزاروں اساتذہ اپنی ملازمتوں سے محروم ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔

  پنجاب کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 12جنوری 2023 کو اساتذہ کی بھرتی کے لیے امیدواروں کے ٹیسٹ کرانے کی غرض سے ایک انتظامی فرم کی خدمات حاصل کرنے کے حوالے سے ای او آئی کو منسوخ کر دیا تھا۔

پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ایس ای ڈی کے سیکشن آفیسر (ایس او) کی جانب سے اساتذہ کی بھرتی کے لیے 26 نومبر 2022 کو ای او آئی کا اشتہار دیا تھا۔

ایس ای ڈی کا کہنا ہے چونکہ صوبے میں ایجوکیٹرز کی پوسٹوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اس لیے رول 35 کے تحت ای او آئی کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ آئندہ اشتہارات کے جواب میں نئی ​​تجاویز بھی طلب کی جائیں گی۔

ایس ای ڈی نے جون 2022 میں مسلم لیگ ن کی زیر قیادت پنجاب حکومت کے زیر انتظام تمام سرکاری اسکولوں میں ہزاروں تدریسی عہدوں پر نئی بھرتیوں کا اعلان کیا تھا۔

پنجاب کے سابق وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پنجاب 16000 سے زائد ایجوکیٹرز بھرتی کرے گا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو