ایس ایس سی کے خصوصی امتحانات برائے 2020 میں 13 اعشاریہ 57 فیصد امیدوار کامیاب
ایس ایس سی کے خصوصی امتحانات برائے 2020 میں 13 اعشاریہ 57 فیصد امیدوار کامیاب
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) پارٹ ٹو کے خصوصی سالانہ امتحانات برائے 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ یہ امتحانات ستمبر، اکتوبر 2020 میں منعقد ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس: این سی او سی کی موسم سرما کی جلد چھٹیوں کی تجویز
امتحانات میں مجموعی طور پر 2779 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے صرف 377 امیدوار 13.57 فیصد کے تناسب سے کامیاب ہوئے۔
امتحانات کے نتائج ایف بی آئی ایس ای کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے ہیں اور ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی طلباٗ کو بھیجے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایس ایچ سی کا پی ایم سی کو 15 نومبر کو ایم ڈی کیٹ کے داخلہ امتحانات روکنے کا حکم
ان خصوصی سالانہ امتحانات برائے 2020 کا انعقاد حکومت کی خصوصی پالیسی کے تحت کیا گیا تھا جس کی وجہ دنیا بھر میں پھیلی کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال تھی۔