مطالعہ کا صحیح ماحول بنانے کے 6 اہم نکات

مطالعہ کا صحیح ماحول بنانے کے 6 اہم نکات

مطالعہ کا صحیح ماحول بنانے کے 6 اہم نکات

مطالعہ کا صحیح ماحول بنانے کے 6 اہم نکات

کالج یا یونیورسٹی کے زیادہ تر طلباء اپنے وقت کا بیشتر حصہ تعلیم حاصل کرنے میں خرچ کرتے ہیں، یو ایس اے ٹوڈے کے ایک مطالعے کے مطابق ایک اوسط طالب علم ہر ہفتے تقریباً سترہ گھنٹے پڑھائی میں گزارتا ہے۔    

چونکہ ایک طالب علم کی حیثیت سے مطالعہ کرنا ہماری زندگی کا ایک بہت بڑا حصہ ہے، لہذا یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے مطالعے کے اوقات کو راحت بخش اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے کچھ مناسب اقدامات کریں۔ ذیل میں کچھ اہم نکات دیئے جارہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ اپنے مطالعے کے اوقات کو خوشگوار بنا سکتے ہیں۔

مقام:

اپنے مطالعے کی جگہ کو راحت انگیز بنانے کا پہلا قدم ایک ایسی پُرسکون جگہ پر آباد ہونا ہے جہاں بیٹھ کر آپ اطمینان سے اپنی پڑھائی کرسکیں۔ یہ جگہ نجی دفتر، آپ کے بیڈ روم میں لگی کوئی ڈیسک، یا میز اور کرسی ہوسکتی ہے۔

مطالعے کے لیے ایک مناسب جگہ بناتے وقت سب سے اہم بات کم سے کم مداخلت والی کسی ایسی جگہ پر آباد ہونا ہے جہاں بار بار کوئی مداخلت کرکے آپ کا دھیان نہ بھٹکائے۔ ایک پرسکون، آرام دہ اور کم شور والی جگہ جہاں آپ  اپنی توجہ کو صرف پڑھائی پر مرکوز کریں گے اور نتائج حاصل کرلیں گے۔

اپنے اسکول کے کام کے لیے ایک مخصوص جگہ کو وقف کرکے، اپنے دماغ کو خصوصی طور پر مطالعے پر توجہ مرکوز کرنے کی تربیت دیں، نہ کہ آپ ادھر ادھر کے کاموں یا دیگر بکھری ہوئی چیزوں کی فہرست بنانے بیٹھ جائیں

مطالعہ کا صحیح ماحول بنانے کے 6 اہم نکات

اپنی توجہ کو مرکوز رکھنے کے لیے بیک گرائونڈ شور کو کام میں لائیں۔

ہر طالب علم اسکول کا کام کرتے وقت دروازہ بند نہیں کرسکتا اور مکمل خاموشی بھی اختیار نہیں کرسکتا۔ اپنے ارد گرد پھیلے شور کو مکمل طور پر چُپ کرانا آپ کے بس میں نہیں ہے اس لیے اس شور کو کام میں لائیں اور اس میں رہتے ہوئے اپنے روز مرہ کے مطالعاتی وقت کو نتیجہ خیز بنائیں۔ یا ایک اور کام جو آپ کرسکتے ہیں وہ یہ ہے کہ کچھ ائربڈز یا ہیڈ فون پکڑیں ​​اور جب آپ اپنے نوٹس کا جائزہ لیں، تو کچھ متاثر کن میوزک سے لطف اندوز ہوتے ہوئے لیکچرز کے نوٹس بنائیں۔

مطالعہ کا صحیح ماحول بنانے کے 6 اہم نکات

منظم رہیں:

اپنے لکھنے پڑھنے کے تمام سامان کو ایک جگہ پر رکھیں اور تصدیق کریں کہ یہ منظم رہتا ہے۔

اس کے لیے آپ کو ڈیسک کے دراز کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ آپ کی نوٹ بک یا ایک جیبی پاؤچ کی طرح ایک سادہ اور چھوٹی سی چیز ہوسکتی ہے جس میں ایک پنسل اور آپ کا پسندیدہ قلم رکھا ہو۔

مقصد یہ ہے کہ آپ کو جس چیز کی ضرورت ہو اسے ڈھونڈنا ہر ممکن حد تک آسان بنائیں۔ آپ کو اپنے مطالعے کے وقت کو اپنے ضروری سامان کی جانچ پڑتال یا تلاش میں اپنا قیمتی وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ اس لیے چیزوں کا منظم ہونا بہت ضروری ہے۔

مطالعہ کا صحیح ماحول بنانے کے 6 اہم نکات

اپنی جگہ پر روشنی کا مناسب انتظام کریں:

اپنے کمپیوٹر کے سامنے گھنٹوں وقت گزارنا یا اپنے فون کی اسکرین کو دیر تک دیکھنے سے آپ کی آنکھوں پر دباؤ پڑسکتا ہے، جس سے آپ کو تھکاوٹ اور ذہنی دباؤ محسوس ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ موبائل فون یا مانیٹر کی اسکرینوں سے نکلنے والی روشنی آپ کی نیند پر بھی اثر اناداز ہوتی ہے۔ اپنی آنکھوں کو اس دباؤ سے بچانے کے لیے آپ کو چاہیے کہ اپنے مطالعے کی جگہ  پر روشنی کا مناسب بندوبست کریں تاکہ آپ کی بینائی میں خلل نہ پڑے۔ یہ خاص طور پر اس وقت اہم ہوتا ہے جب آپ اندھیرے میں یا صبح سویرے مطالعہ کر رہے ہوں۔ مناسب روشنی میں مطالعہ کرتے ہوئے آپ خود کو زیادہ بیدار اور مرکوز محسوس کریں گے اور اس کے نتیجے میں آپ اپنی پڑھائی میں زیادہ نتیجہ خیز ثابت ہوں گے

مطالعہ کا صحیح ماحول بنانے کے 6 اہم نکات

اپنے مطالعاتی سیشن کی منصوبہ بندی کریں:

آگے کی منصوبہ بندی بہت اہم ہے۔ اپنے مطالعے کا وقت مرتب کریں، ایک بار جب آپ کو یہ احساس ہوجائے کہ یہ منصوبہ بندی کام کررہی ہے تو آپ کم سے کم خلفشار کے ساتھ مطالعے میں مصروف رہیں گے۔

اپنے مطالعے کے معمول کے حصول کے لیے کچھ مختلف اوقات کے ساتھ  آپ یہ تجربہ بھی کریں گے کہ منصوبہ بندی آپ کے لیے بہترین کام کرتی ہے۔  مثال کے طور پر کچھ لوگ کم روشنی میں بہترین مطالعہ کرسکتے ہیں جبکہ کچھ لوگ صبح کے اوقات میں زیادہ پیداواری ہوتے ہیں۔ اس لیے ان سارے اوقات کو نظر میں رکھنے کے بعد آپ اپنے مطالعے کے لیے بہترین منصوبہ بندی کرسکیں گے۔

مطالعہ کا صحیح ماحول بنانے کے 6 اہم نکات

انسپریشن کو شامل کریں:

آپ کو کون سی چیزتحریک دیتی ہے؟ وہ کیا وجہ ہے جس کے باعث آپ دنیا پر قابو پانا چاہتے ہیں؟

اس محرک کے جوہر کو پکڑیں۔ تصاویر میں، پوسٹرز میں، اس حوالے سے نوٹس بھیجیں، وغیرہ وغیرہ۔ اور اسے اپنے اسٹڈی ایریا میں ظاہر کرتے رہیں۔ ان الفاظ یا تصاویر کو اپنے مقاصد کی ایک مسلسل یاد دہانی کرانے دیں کیوںکہ اپنی منزل یا ہدف کو پانے کے لیے ہی آپ اسکول یا کالج جاتے ہیں تاکہ پڑھ لکھ کر اپنے خوابوں کو سچ کرسکیں

مطالعہ کا صحیح ماحول بنانے کے 6 اہم نکات

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو