چار دلچسپ سرگرمیاں جو آپ کی ذہنی نشوونما میں مدد کرتی ہیں

چار دلچسپ سرگرمیاں جو آپ کی ذہنی نشوونما میں مدد کرتی ہیں

چار دلچسپ سرگرمیاں جو آپ کی ذہنی نشوونما میں مدد کرتی ہیں

 ہم سب کے دماغ کی وائرنگ اور ایگزیکٹو افعال ایک دفوسرے سے یکسر مختلف ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ ہماری منصوبہ بندی کرنے، وقت کا انتظام کرنے اور تفصیلات کو یاد رکھنے کی صلاحیت ایک دوسرے سے بالکل الگ ہے۔

دماغ کے دیگر انتظامی افعال میں جذبات پر قابو پانے، مسائل کو حل کرنے، موافقت، ہم آہنگی اور موثر مواصلات کی صلاحیت شامل ہوتی ہے۔

ان انفرادات سے یہ بات واضح ہے کہ ہمارا دماغ ایک دوسرے کی طرح کام نہیں کر سکتا لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ سائنس نے ثابت کیا ہے کہ ہم اپنے دماغ کی وائرنگ کو تبدیل کر کے اپنے ایگزیکٹو افعال کو دوسروں کے مقابلے میں بہتر بنا سکتے ہیں۔

اگرچہ طلبا کو گھر یا اسکول یا کالج میں انتظامی کاموں میں تاخیر یا اختلافات کے نتیجے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، لیکن یہ چند مہارتیں دماغی تربیت کی مشقوں اور پریکٹس کے ذریعے تیار کی جا سکتی ہیں۔

یہاں طلباء کے لیے اپنے فارغ وقت میں کرنے کے لیے چند ایسی دلچسپ سرگرمیاں پیش کی جارہی ہیں جو ان کی ذہنی نشوونما کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ان کے اہم ایگزیکٹو افعال کو بہتر بناتی ہیں۔

مطالعہ:

انسانی زندگی میں سب سے اہم چیز تعلیم اور مطالعہ ہے۔ کتابیں پڑھنا یا مطالعہ کرنا آپ کی جسمانی اور دماغی صحت کے لیے اچھا ہے اور پڑھنے کے فوائد زندگی بھر قائم رہ سکتے ہیں۔ مطالعہ کسی بھی فرد کے دماغ کو مضبوط کرنے اور دماغ کے رابطے کو بہتر بنانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ یہ آپ کے الفاظ اور فہم کو بڑھانے اور بہتر بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔ اگر آپ نظر داڑائیں تو آپ کے اردگرد کتابوں، ناولز، خبروں، بلاگز اور مضامین وغیرہ کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

منتخب کرنے کے لیے، آپ اپنی دلچسپی کا کوئی بھی موضوع یا کوئی بھی ایسی چیز منتخب کر سکتے ہیں جو آپ کے علم کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہو۔

اگر آپ ان سب میں دلچسپی نہیں رکھتے اور ان سے دور ہونے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں، تو فینٹسی پر مبنی کہانیوں، کتابوں کا مطالعہ یا تاریخی ادب پڑھنا آپ کو پوری طرح سے دوسری دنیا میں لے جا سکتا ہے۔

اگر آپ کیریئر پر اپنی توجہ مرکوز رکھتے ہیں تو، کسی ایسے شخص سے نان فکشن مشورہ لیں جس نے پہلے ہی اپنا کیریئر بنا لیا ہے۔

اسے ایک ایسی رہنمائی پر محمول کریں جسے آپ جب بھی آپ کے لیے آسان ہو اسے اٹھا کر سیٹ کر سکتے ہیں۔

 
دوستوں کے ساتھ گیم کھیلنا:

اگلی بار جب آپ دوستوں کے گھر جانے کا ارادہ کرتے ہیں یا آپ کے فون پر ہونے کے بجائے کزنز یا دوست ایک ساتھ مل بیٹھتے ہیں تو آپ اپنے دماغ کی نشوونما کو بہتر بنانے کے علاوہ ایک ساتھ کھیل کر معیاری وقت گزار سکتے ہیں۔

آپ تاش یا بورڈ گیمز جیسے شطرنج، اونو، لڈو اور مونوپلی وغیرہ کھیل سکتے ہیں۔ یہ تمام گیمز مسائل کے حل اور تعاون پر مرکوز ہیں جبکہ جینگا جیسے گیمز توجہ، تشکیل، ہم آہنگی اور مایوسی کی کیفیت کو برداشت کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

دوست احباب کے ساتھ گیم کھیلنے کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ اپنے گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ گیمز کھیلنا ہر ایک کے لیے ایک پُر لطف سرگرمی ہوتا ہے اور آپسی تعلقات کو مضبوط کرتا ہے۔


آن لائن گیمز:

بہت سی ویب سائٹس بہترین مفت گیمز فراہم کرتی ہیں جو کہ تفریحی اور مختلف تعلیمی مہارتوں کو بڑھانے کے لیے فائدہ مند ہیں۔

لوگو کا اندازہ لگانے اور عمومی علم (جنرل نالج) پر مبنی گیمز جیسے دلچسپ کھیل ہمارے علم میں اورذہنی کارکردگی اضافہ کرنے میں مدد کرتے ہیں جبکہ جگسا پزل اور کراس ورڈ پزل جیسی گیمز ہماری توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو بہتر بناتی ہیں۔

گیمز کے دیگر زمرے جو دماغ کی نشوونما میں مدد کرتے ہیں وہ ہیں پوشیدہ (ہِڈن) آبجیکٹ گیمز، اسکپ رومز اور ٹائم مینجمنٹ گیمز۔

آپ اپنی دلچسپی کے کسی بھی موضوع پر آن لائن کوئز بھی لے سکتے ہیں۔

مندرجہ ذیل مشاغل اور دلچسپیاں:

جس طرح ہماری مختلف ذہنیت اور ایگزیکٹو دماغ کے افعال ہمارے مختلف مشاغل اور دلچسپیاں ہیں، یہ مثبت اور منفی بھی ہو سکتے ہیں لیکن ہمیں اپنی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالنے والی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور ان کی پیروی کرنی چاہیے۔

آپ کو ان چیزوں کی مشق کرنی چاہیے جن میں آپ دلچسپی رکھتے ہیں جیسے موسیقی کا کوئی بھی آلہ بجانا، گانا، کھانا پکانا، میک اپ یا کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینا آپ کی ذہنی نشوونما کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

جب بھی آپ کے پاس وقت ہو تو صرف اپنا فون استعمال کرنے یا فون پر بہت زیادہ دیکھنے کے بجائے ان سرگرمیوں پر عمل کریں جو آپ کو متحرک اور سرگرم رکھنے کا یہ ایک اچھا طریقہ ہے۔

مضبوط اور بہتر انتظامی افعال آپ کو تعلیمی لحاظ سے زیادہ کامیاب، زندگی کی روزمرہ کی رکاوٹوں کے ساتھ بہتر انتظام کرنے اور دوسروں سے تعلق رکھنے کی آپ کی صلاحیت کو بڑھانے میں آپ کی مدد کریں گے۔

ہمیں امید ہے کہ آپ کی ذہنی سرگرمیوں میں ہونے والا یہ تمام تر اضافہ آپ کو زیادہ بھرپور اور نتیجہ خیز زندگی گزارنے میں مدد دے گا۔
 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو