خیالات کی تشکیل کے لیے ذہن لڑانے کی تراکیب

خیالات کی تشکیل کے لیے ذہن لڑانے کی تراکیب

خیالات کی تشکیل کے لیے ذہن لڑانے کی تراکیب

ہم سب ہی کبھی نہ کبھی ایسی صورتحال سے دوچار ہوتے ہیں جب ہمیں اپنے پراجیکٹس، اسائنمنٹس اور دیگر چیزوں کے لیے نئے خیالات نہیں ملتے۔ ایسے عالم میں ہمیں ایسا لگتا ہے کہ کوئی نادیدہ قوت ہے جس نے ہمارے ذہن کی تخلیقی توانائی پر بند باندھ دیا ہے جس کے نتیجے میں ہمارا ذہن نئے خیالات کی تشکیل سے محروم ہوگیا ہے۔ بعض اوقات یہ عرصہ کئی کئی دن تک چلتا ہے اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ بہت سوچ بچار کے بعد بھی کوئی نیا خیال ہمارے ذہن میں نہیں آ پاتا۔  

 ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم اپنے ذہن کی کس طرح رہنمائی کریں کہ جب بھی ہمیں ضرورت ہو تو ہمارا ذہن ہمیں متعلقہ معلومات فراہم کردے یا اس معلومات کے حوالے سے ہمیں کوئی نیا خیال دے دے۔؟

دنیا بھر میں ذہین افراد اور دانش ور ایسے کچھ کارآمد تراکیب سے کام لیتے ہیں جن کے ذریعے خیالات کی بندش کے دورانیے میں ذہن کے لیے نئے خیالات کی ترسیل آسان ہوجاتی ہے۔

دوسری جانب آپ کے ذہن میں بعض اوقات نئے خیالات آ تو جاتے ہیں مگر وہ قابلِ اطمینان نہیں ہوتے اس لیے ان تراکیب اور نسخوں پر عمل کرکے آپ اپنے ذہن کو نت نئے خیالات کی آماجگاہ بنا سکتے ہیں۔

خیالات کی تشکیل کے لیے ذہن لڑانے کی تراکیب

اس سلسلے میں جو پہلی ترکیب استعمال ہوتی ہے اسے مائنڈ میپنگ کہتے ہیں۔ یہ ایک عام اور آزمودہ ترکیب ہے جسے دنیا بھر میں طلبا، اساتذہ اور دفاتر کے ملازمین نئے خیالات کی تشکیل و ترسیل کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ جیسا کہ اس ترکیب کے نام سے ہی ظاہر ہے کہ اس میں آپ اپنے ذہن میں کچھ خاص قسم کی معلومات کو لے کر ایک نقشہ بنا لیتے ہیں اور اس کے بعد اسے نقشے کو رہنما بنا کر متعلقہ معلومات کی طرف آگے بڑھتے ہیں۔

مائنڈ میپنگ ایک بصری تکنیک ہے جس میں آپ سب سے پہلے صفحے کے بالکل درمیان میں اپنے ہدف کو لکھ لیتے ہیں اور پھر اس کے ارد گرد اس خاص موضوع سے جُڑے ہوئے افکار و خیالات اور الفاظ جو فوری طور پر آپ کے ذہن میں آتے ہیں ان کو لکھتے چلے جاتے ہیں۔

اس سلسلے میں آپ دیگر شراکت داروں سے بھی مدد لے سکتے ہیں اور اپنے ذہن میں آنے والے خیالات کو بھی ایک کے بعد اس خاص ہدف کے ارد گرد لکھ سکتے ہیں۔

 اس سلسلے میں ایک اور چیز جو آپ کی مددگار ہوسکتی ہے وہ مائنڈ میپنگ کا سافٹ ویئر ہے جو آپ کو آن لائن بھی آسانی سے مل جائے گا اسے انسٹال کرلیں اور ضرورت پڑنے پر استعمال کریں تاہم مائنڈ میپنگ کا بہترین طریقہ کاپی پینسل والا ہی ہے۔ ایک صفحہ لیں اور اس کے درمیان میں اپنا ہدف لکھ لیں پھر اس حوالے سے اپنے ذہن میں آنے والے خیالات کو اس کے اطراف لکھتے جائیں تھوڑی سی مشق کے بعد ہی آپ کا دماغ اس مخصوص راستے پر چل پڑے گا اور نت نئے خیالات کی آمد شروع ہوجائے گی۔

خیالات کی تشکیل کے لیے ذہن لڑانے کی تراکیب

ذہن لڑانے والے نئے طریقوں میں ایک ریورس برین اسٹورمنگ بھی شامل ہے۔ مشکلات کو پسپا کر دینے والا یہ منفرد طریقہ آج کل دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے۔ ویسے تو دماغ لڑانے اور مسائل کے نئے حل نکالنے کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ آپ اپنی مشکل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس کے حل کی طرف آتے ہیں مگر ریورس برین اسٹورمنگ میں مسائل کے حل کا طریقہ یہ ہے کہ آپ خود سے پوچھیں کہ مشکل شروع کیسے، کب اور کہاں سے ہوئی۔؟

 

خیالات کی تشکیل کے لیے ذہن لڑانے کی تراکیب

 ایک چھ کونوں والے ستارے کی شکل بنا کر اس کے بالکل درمیان میں اپنی مشکل لکھیں اور اس کے اطراف میں کب، کہاں، کیسے، کس وجہ سے، کس نے اور وہ ساری چیزیں جو اس مشکل سے کسی نہ کسی طور پر تعلق رکھتی ہیں وہ سب لکھتے چلے جائیں۔ اس کے بعد اچھی طرح اس چارٹ کو دیکھیں تو آپ کو فوراً پتہ چل جائے گا کہ یہ مشکل کب، کہاں اور کس وجہ سے شروع ہوئی تھی اور اس مسئلے کا حل کیا ہے۔  

یہ ایک بہت آسان اور دلچسپ طریقہ ہے جس کے ذریعے آپ کسی بھی مسئلے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کی شکل میں تقسیم کرکے اس کا حل نکالتے ہیں اور یقین کریں کہ اس طریقے پر عمل کرکے آپ کبھی ناکام نہیں ہوں گے۔

خیالات کی تشکیل کے لیے ذہن لڑانے کی تراکیب

یہ بھی دماغ لڑانے کی ایک عمدہ تکنیک ہے۔ اس طریقے میں آپ کو ضرورت ہے کہ اپنے کسی ساتھی، دوست یا اس مشق میں حصہ لینے والے کسی فرد کو شامل کریں جو ایسا عمل کرے جیسے اسے آپ کے ہدف کے بارے میں پتہ ہے۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے آپ کسی فلم یا تھیٹر کے کھیل میں شامل ہیں اور پہلے سے لکھا ہوا سارا اسکرپٹ آپ کو معلوم ہے یعنی آپ کو پیش آنے والی مشکل اور اس کے حل کے بارے میں کسی ایک کو سب علم ہے پھر وہ سامنے آنے والی مشکل کا جائزہ لے کر اس کا حل آپ کے سامنے رکھ دیتا ہے۔    

ریورس تھنکینگ

 

الٹا سوچنا بھی مشکلات کا حل نکالنے کا ایک قابلِ عمل طریقہ ہے۔ اس طریقے میں آپ کو کرنا یہ ہوتا ہے کہ آپ خود کو ایسا شخص تصور کریں جو کسی کا مسئلہ حل کررہا ہے۔ آپ خود کو اس کے قدموں میں بیٹھا ہوا تصور کریں اور سوچیں کہ اس صورت حال میں اگر اس کی جگہ کوئی اور شخص ہوتا تو اس مشکل سے کیسے نبرد آزما ہوتا۔؟

اس منفرد اور انوکھے طریقے سے سوچنے کے نتیجے میں آپ کے سامنے اس مشکل کے کئی حل آ جائیں گے جن میں سے کوئی ایک یقیناً اس مسئلے کا اصل حل ہوگا۔     

خیالات کی تشکیل کے لیے ذہن لڑانے کی تراکیب

ہم سب کی زندگی میں کچھ ایسی بڑی اور اہم شخصیات ہوتی ہیں جن کے افکار و نظریات ہمارے لیے مشعلِ راہ بنتے ہیں۔ ان میں آپ کے نانا دادا ہوسکتے ہیں یا والد یا کوئی فلمی کردار یا کوئی سیاسی رہنما یا کوئی رائٹر جس کے زریں خیالات کی روشنی سے آپ کو ذہن کو جلا ملتی ہے۔ شخصیت کسی کی بھی ہو آپ نے دیکھنا یہ ہے کہ اگر یہ شخص اس مسئلے کا شکار ہوتا جیسا کہ آپ کئی ہفتوں سے اپنے مسئلے کا حل ڈھونڈنے میں لگے ہوئے ہیں مگر آپ کو کامیابی نہیں ہورہی تو آپ کی پسندیدہ ذہین شخصیت ایسی صورت حال میں کیا کرتی۔؟

ان خطوط پر جب آپ اپنا دماغ چلائیں گے تو یقیناً مسائل کا حل نکالنا آپ کے لیے کچھ مشکل نہیں ہوگا۔

دماغ لڑانے کے یہ چند آزمودہ طریقے ہم نے آپ کے سامنے پیش کیے ہیں ان میں سے کچھ طویل اور صبر آزما ہیں جبکہ کچھ فوری طور پر ہونے والے ہیں۔ ان میں سے کچھ طریقے ایسے ہیں جن میں آپ کو دوسروں کی مدد لینے کی ضرورت پیش آئے گی۔ آپ اپنے مسائل کے حل اور نت نئے خیالات اجاگر کرنے کے لیے ان میں سے کچھ یا اپنی سہولت کے مطابق سارے ہی طریقوں پر عمل کرسکتے ہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو