فری لانس (آزادانہ) کام کے لیے 10 بہترین مقامات
فری لانس (آزادانہ) کام کے لیے 10 بہترین مقامات
اگرچہ دنیا بھر کی معیشتوں پر کورونا وائرس کے اثرات کی وجہ سے بڑے پیامنے پر لوگوں کا روزگار متاثر ہوا ہے اور لاکھوں افراد اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں تاہم بہت سے لوگوں نے آزادانہ پلیٹ فارمز پر فری لانس کام کرنے اور اپنے گھر کا کچن چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب ایسے طلبا بھی موجود ہیں جو لاک ڈائون کے باعث اپنے گھروں پر وقت گزار رہے ہیں اور "قرنطینہ میں رہتے ہوئے کیا کرنا ہے" کے مسئلے پر تقریباً ہر چیز کی فہرست کو کھنگالتے رہتے ہیں۔
تاہم یہاں کچھ حقیقی کام کرنے کا وقت ہے جو آپ کے لیے کچھ پیسے کمانے میں بھی مددگار ہوگا۔ یہ بات بھی اپنی جگہ موجود ہے کہ حقیقی طور پر آزادانہ کام کو کہاں تلاش کرنا ہے اس کے بارے میں یہ سوال بہت سے لوگوں کے لیے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے جو وسائل یا کام تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ انٹرنیٹ کی دنیا میں شفاف اور ایماندارانہ کام تلاش کرنا بھی اپنی جگہ ایک مسئلہ ہے کیونکہ یہاں بہت سے نقاب پوش افراد یا جعلی ادارے آپ کو راہ سے بھٹکانے یا بےوقوف بنانے کے لیے سرگرم ہیں۔ کیمپس گرو نے آپ کی رہنمائی کے لیے ایک فہرست مرتب کی ہے جس سے آپ کو آپ کے معیار کے کام کے لیے صحیح فری لانس اسٹیشن تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔
تو آئیں اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
1۔ فائیور۔
یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں فری لانسرز اپنا پورٹ فولیو عوام کے سامنے پیش کرسکتے ہیں تاکہ متوقع کلائنٹ آسانی سے اپ کو تلاش کرسکے۔ یہ ایک متبادل پلیٹ فارم ہے جو کارکنوں سے ایک کے بعد ایک کرکے رابطہ کرنے کی ضرورت سے نجات دلاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ پلیٹ فارم آپ کی ہُنر مندی اور مہارتوں کو چمکانے کے لیے مفت سیکھنے کے کورسز کی ایک فہرست فراہم کرتا ہے اور آپ کو یہ سکھاتا ہے کہ مؤکل سے کس طرح سے پیش آنا چاہیے۔
اپ ورک آپ کے فری لانس ٹریک کو فروغ دینے کے لیے مختلف نوعیت کے ٹولز مہیا کرتا ہے جیسے باہمی تعاون کی جگہ، بلٹ ان انوائس میکر اور بھرتی کا شفاف عمل وغیرہ۔ مائیکرو سافٹ، ایئربن بی، ڈراپ باکس جیسی مشہور کمپنیاں بھی اپ ورک کے ذریعہ اپنا کام سرانجام دیتی ہیں۔
3۔ ٹاپٹل۔
ٹاپٹل ایک فری لانس ویب سائٹ ہے جو کمپنیوں کو اس بات کی ضمانت دیتی ہے کہ وہ عالمی فری لانسرز کے 3 فیصد افراد کی اعلیٰ خدمات حاصل کر سکتی ہیں۔ اگر آپ نے اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے کافی محنت کی ہے تو آپ یقینی طور پر ان 3 فیصد افراد میں سے ایک ہوسکتے ہیں۔
4۔ سمپلی ہائیرڈ۔
اس پلیٹ فارم پر آپ اپنے قریبی مقام پر آزادانہ ملازمتوں کو براؤز نہیں کرتے جو اس ویب سائٹ کی بہترین خصوصیت ہے۔ اس کے علاوہ یہ ویب سائٹ عمدہ تنخواہوں کی ایک فہرست اور فیس کے لحاظ سے آپ کے کام کی قیمت کا اندازہ کرنے کے لیے ایک طریقہ کار مہیا کرتی ہے۔ اس سے مؤکل اور وسائل کو مخصوص کام یا کام کے معیار کے بارے میں جاننے میں مدد ملتی ہے۔ اس ویب سائٹ کا بلاگ آپ کو اپنے کیریئر کو فروغ دینے میں مدد کی فراہمی کے لیے ریزیومے اور دیگر چیزیں بنانے میں مدد کرتا ہے۔
ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ فری لانسرز اس ویب سائٹ کے صارف ہیں اور اس پر اپنا کام پیش کرتے ہیں۔ اس ویب سائٹ پر درجہ بندی کا آپشن آپ کی محنت کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے جو کہ آپ کے لیے بہترین ہے۔ یہ ویب سائٹ مکمل طور پر فری لانسرز کے لیے ہے اسی لیے مقابلہ سخت ہے۔ کسی کو اپنے کام اور پورٹ فولیو کو فروغ دینا اور بہتر بنانا ہوگا اور مناسب کام طے کرنا ہوگا تاکہ مزید کام آسانی سے حاصل ہوسکے۔
6۔ ایکوئینٹ۔
یہ ایوارڈ یافتہ فری لانسنگ ویب سائٹ تخلیقی، ڈیجیٹل اور مارکیٹنگ کے مقاصد کے لیے اعلیٰ معیار کے کام کو برقرار رکھنے کے لیے اچھی طرح سے قائم اور معروف ہے۔ تاہم، معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ایکوئینٹ ایسے افراد کو ملازمت دیتی ہے جن کے پاس کم از کم دو سال کا کام کا تجربہ ہے۔ یہاں فریش گریجویٹس اپنے دستیاب آپشنز کو دریافت کرنے کے لیے آزاد ہیں۔ ویب سائٹ پر موجود سیلری گائیڈ آپ کو اپنے کام کی قیمت مقرر کرنے میں مدد کرتی ہے جو کہ ایک بہترین آپشن ہے۔
یہ فری لانس ویب سائٹ فری لانس کام کرنے والے افراد کے لیے اپنے مطلوبہ کام سے متعلق خدمات انجام دینے کے لیے انتہائی مدددگار ثابت ہوتی ہے۔ ٹی سی جی کے مختصر نام سے مشہور اس پلیٹ فارم پر صارفین کو ملازمت کے آپشنز دریافت کرنے کے لیے اپنا ریزیومے یا لنکڈ اِن پر موجود پروفائل اپ لوڈ کرنے کی اجازت ہے۔ ایک بار جب آپ کو اپنی دلچسپی کے مطابق کوئی ایسی چیز مل جائے تو آپ اس نوکری کے لیے درخواست دینے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
نیکسسٹ اپنے صارفین کو چار طرح کے زمرہ جات میں ملازمت کی تلاش کے لیے مدد پیش کرتی ہے جن میں کیریئر فوکس، لوکل فوکس، ڈائیورسٹی ( تنوع) فوکس اور گلوبل فوکس شامل ہیں۔ اس ویب سائٹ پر موجود تیسرا معیار ہر ایک کے لیے کام کے زیادہ جامع ماحول کی تشکیل میں مدد کے لیے بے حد مفید ہے۔ زمرہ جات کے اختیارات کے ساتھ فری لانسرز کے لیے یہ پلیٹ فارم آپ کو مختلف ملازمتوں کو تلاش کرنے کی کوشش کی سہولت دیتا ہے جو آپ کے کیریئر کے راستے میں معاونت فراہم کرتے ہیں۔
اگر آپ ایک فری لانس مصنف بننا چاہتے ہیں تو رائٹر ایکسز آپ کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ اس میں ہر طرح کی تحریری ملازمتوں کا احاطہ کیا گیا ہے جس میں آن لائن آرٹیکلز، کیس اسٹڈیز، ٹیک پیپرز وغیرہ شامل ہیں۔ اس فری لانس ویب سائٹ میں بہت سارے آپشنز ہیں جیسے موثر انداز میں زیادہ تر کام انجام دینے کے لیے مواد کے تجزیات، مطلوبہ الفاظ کی اصلاح اور مواد کے منصوبہ ساز وغیرہ۔
10۔ اسکائی ورڈ۔
کیا آپ ڈیجیٹل مواد کی مارکیٹنگ کے عمل میں شامل ہیں؟
تو یقیناً یہ جگہ آپ کے لیے ہی ہے۔ یہ پلیٹ فارم آپ کو آزادانہ مشمولات کی حکمت عملی، ادارتی مینیجر اور اسی طرح کے دیگر کام کرنے کے لیے سائن اپ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ صرف امریکہ یا صرف انگریزی کمپنیوں کو کدمات فراہم نہیں کرتا کیونکہ اسکائی ورڈ 27 ممالک کے کلائنٹس کے ساتھ کام کرنے کا پابند ہے اور 13 زبانوں کی حمایت کرتا ہے۔