امریکا کا پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں 19 ملین ڈالرخرچ کرنے کا اعلان

امریکا کا پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں 19 ملین ڈالرخرچ کرنے کا اعلان

امریکا کا پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں 19 ملین ڈالرخرچ کرنے کا اعلان

امریکا نے پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں 19 ملین ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پروگرام کے ذریعے جامعات کی استعداد کار کو بڑھایا جائے گا اور فارغ التحصیل طلباء کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے امریکی ادارے نے اعلیٰ تعلیم کے موضوع پر اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کا اہتمام کیا جس میں چیئرمین ایچ ای سی اور پاکستانی جامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی، ڈائیلاگ میں ہائر ایجوکیشن کی قیادت نے تعلیمی میعار کو بہتر بنانے کے لئے اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔

یو ایس ایڈ کی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن آفس اینی فلیکر نے کہا کہ ہماری وابستگی سے مسلسل اقتصادی ترقی کی بنیادیں قائم کرنے میں مدد ملے گی،پاکستان میں تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے امریکہ نے معاونت کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی ادارے یو ایس ایڈ کے ذریعے 19 ملین ڈالر کی رقم خرچ کی جائے گی، پانچ سالہ پروگرام کے تحت نہ صرف جامعات کی استعداد کار کو بڑھایا جائے گا، بلکہ فارغ التحصیل طلباء کے لئے روزگار کے مواقع بھی پیدا کیے جائیں گے۔ فنڈنگ کے ذریعے پاکستانی یونیورسٹیوں میں قیادت، گورننس اور انتظام کو بہتر بنایا جائے گا۔

 

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو