لاہور کے ٹریفک وارڈن نے نجی یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کرلی

لاہور کے ٹریفک وارڈن نے نجی یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کرلی

لاہور کے ٹریفک وارڈن نے نجی یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کرلی

لاہور میں ٹریفک وارڈن کی خدمات انجام دینے والے باصلاحیت نوجوان عمران فراز نے نجی یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کر لی۔

سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے ٹریفک وارڈن عمران فراز کو اس کامیابی پر مبارکباد دی اور وارڈنز کے لیے تعلیمی میدان میں اپنی جانب سے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

ڈاکٹر اسد ملہی کا کہنا تھا کہ وارڈنز کا ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا خوش آئند بات ہے، 2400 وارڈنز میں سے 140 وارڈنز ایم فل ڈگری رکھتے ہییں جبکہ 2 وارڈنز ڈاکٹریٹ ڈگری ہولڈرز ہیں جبکہ 80 فیصد وارڈنز نے مخلتف مضامین میں ماسٹرز کیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کو تعلیمی قابلیت میں سب فورسز پر سبقت حاصل ہے، ٹریفک وارڈنز فرانزک سائنس، مالیکیولر بیالوجی اور انگلش لڑیچر کی ڈگریاں رکھتے ہیں جبکہ متعدد اہلکاروں نے قانون، اکنامکس، میتھیمٹکس، کرمنالوجی اور انٹرنیشنل ریلیشنز میں بھی ایم فل کیے ہوئے ہیں۔

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ ایم فل کی ڈگری رکھنے والے وارڈنز کو ہر ماہ پانچ ہزار روپے الائونس دیا جا رہا ہے جبکہ پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والے اہلکاروں کو 10ہزار روپے الاونس دیا جا رہا ہے، ٹریفک وارڈنز کی ویلفیئر کو ہرممکن طور پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو