زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 1868 طلبہ میں 17 کروڑ روپے کے وظائف تقسیم

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 1868 طلبہ میں 17 کروڑ روپے کے وظائف تقسیم

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 1868 طلبہ میں 17 کروڑ روپے کے وظائف تقسیم

 

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ہائیر ایجو کیشن کمیشن کے بے نظیر انڈر گریجوایٹ سکالرشپ (فیز2) کے تحت1868 طلبہ میں 17 کروڑ روپے کے وظائف تقسیم کئے گئے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد، ایچ ای سی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر راؤ محمد اظہر اور ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنٹس اور یونیورسٹی ایڈوانس منٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد احسن خان نے ایک باوقار تقریب کے دوران طلبہ میں چیک تقسیم کیے۔

اس موقع پر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ اس اسکالر شپ کے تحت زرعی یونی ورسٹی کو 3500 طلبہ میں مختلف فیزز کے دوران اسکالر شپس تقسیم کی جارہی ہیں۔

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں دیہات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو دیہی کوٹہ کے تحت داخلہ دیا جاتا ہے تاکہ زراعت میں ہنر مندافرادی قوت کی فراہمی سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ غذائی خود کفالت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں ہزاروں طلبہ کو تعلیم کا سفر جاری رکھنے کیلئے وظائف مہیا کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے آنے والے دنوں میں مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ راؤ محمد اظہر نے کہا کہ جدید تعلیم کے حصول اور علم پر مبنی معیشت کے بغیر ترقی کا سفر ناممکن ہے جس کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے زرعی یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس دانش گاہ کا شمار برصغیر کی پہلی زرعی یونیورسٹی کی حیثیت سے ہوتا ہے جس نے زراعت کی ترقی کے لیے خدمات انجام دیتے ہوئے فود سیکورٹی کو یقینی بنایا ہے۔ ڈاکٹر محمد احسن نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں طلبہ کی مالی معاونت کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جارہے ہیں تاکہ وہ علمکے زیور سے آراستہ ہو کر ایک مفید شہری کی حیثیت سے ملک کی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں زیر تعلیم کم آمدن خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے بڑی تعداد میں وظائف تقسیم کیے جارہے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو