کچھ عناصر نے طلباء کے مستقبل پر سیاست کی، شفقت محمود

کچھ عناصر نے طلباء کے مستقبل پر سیاست کی، شفقت محمود

کچھ عناصر نے طلباء کے مستقبل پر سیاست کی، شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ امتحانات منسوخ کرنے سے وہ اسٹوڈنٹس بھی متاثر ہوں گے جو تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ کچھ لوگوں نے صرف اپنی شہرت اور نام و نمود کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی کہ امتحانات منسوخ کردیئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو احکامات نہیں دے سکتی۔

مزید پڑھئے: سندھ میں پرائمری اسکولوں کو بند کرنے کی تجویز

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ حزب اختلاف نے کس طرح طلباء کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور طلباء کے مستقبل پر سیاست کی جو انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے احسن اقبال نے کہا کہ سالانہ ضمنی امتحانات کے مطالبے کا مقصد طلباء کو امتحانات میں فیل ہونے سے روکنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی نے بھی حکومت کو امتحانات کی منسوخی کے لیے نہیں کہا جبکہ طلباء سے کہا گیا کہ وہ زبردستی امتحانات میں بیٹھیں جس سے ان کا کیریئر تباہ ہو جائے گا۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو