شفقت محمود کا یکساں قومی نصاب کے نفاذ کی ٹائم لائن کا اعلان

شفقت محمود کا یکساں قومی نصاب کے نفاذ کی ٹائم لائن کا اعلان

شفقت محمود کا یکساں قومی نصاب کے نفاذ کی ٹائم لائن کا اعلان

 وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پیر کے روز اعلان کیا کہ حکومت اگست 2022 سے ملک بھر میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کے لیے یکساں قومی نصاب متعارف کرائے گی۔

وفاقی وزیر نے اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن کے افتتاحی اجلاس میں کہا کہ پچھلے سال پہلی سے پانچویں جماعت تک یکساں قومی نصاب (ایس ین سی) اپنایا گیا تھا۔ رواں سال چھٹی سے آٹھوٰں جماعت تک جبکہ اگلے سال نویں سے گیارہویں جماعت تک یکساں قومی نصاب کو نافذ کیا جائے گا۔

مزید پڑھئیے: سرکاری لیکچرر کی ملازمتوں کے لئے حکومت نے بھرتیوں کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے ملک بھر میں یکساں قومی نصاب متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام بچوں کو خواہ ان کی سماجی یا مالی حیثیت کچھ بھی ہو، انہیں اعلیٰ معیار کی تعلیم تک یکساں رسائی حاصل ہو۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اس سے قبل ملک بھر میں مختلف کورسز کو اپنایا گیا تھا، جس کی وجہ سے تعلیم کے شعبے میں قوم کے درمیان تقسیم پیدا ہوئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ نوجوانوں کی ہنر مندی کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کی تعلیم میں مدد دینے کے لیے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھئیے: حکومت کا اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ

شفقت محمود نے کہا کہ تمام صوبوں نے اساتذہ کی اہم تربیت شروع کر دی ہے اور ہر سال طالبات کو 50,000 وظائف دیئے جاتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر اپنی خوشی کا اظہار کیا کہ بہت سے طلباء بیرون ملک تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس آرہے ہیں اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے خواہشمند ہیں۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو