راولپنڈی میں بھی اسکول بند اور امتحانات ملتوی کر دیے گئے

راولپنڈی میں بھی اسکول بند اور امتحانات ملتوی کر دیے گئے

راولپنڈی میں بھی اسکول بند اور امتحانات ملتوی کر دیے گئے

ایک بیان کے مطابق پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے آئندہ دو روز کے لیے راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے 25 مئی کو طے شدہ لانگ مارچ کے باعث یہ فیصلہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے کیا گیا جو ان نامساعد حالات میں پیش آ سکتی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق، ان دنوں میں طے شدہ تمام ٹیسٹ اور امتحانات بعد کی تاریخوں تک ملتوی کر دیے گئے ہیں، ایسوسی ایشن نے اسکولوں کی انتظامیہ سے اسٹوڈنٹس اور ان کے والدین کو اس فیصلے کے بارے میں مطلع کرنے کی درخواست کی ہے۔

دوسری جانب، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے منگل کو اس بات کا اعادہ کیا کہ اپورٹڈ حکومت کے خلاف لانگ مارچ ہر قیمت پر کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ قوم خوف کی زنجیریں توڑ کر 25 مئی کو بڑی تعداد میں باہر نکلے۔

اس کے علاوہ، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) راولپنڈی نے بھی بدھ 25 مئی کو ہونے والے فائنل امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بی آئی ایس ای راولپنڈی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر میٹرک کے طلباء کا پاکستان اسٹڈیز کا فائنل پرچہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ جبکہ اس پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور دوسرے پیپرز منصوبہ بندی کے مطابق ہوں گے۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو