سعودی عرب میں طالبات کے امتحانی ہالز میں عبایا پہننے پر پابندی
سعودی عرب میں طالبات کے امتحانی ہالز میں عبایا پہننے پر پابندی
سعودی عرب کی حکومت نے طالبات کے امتحانی مراکز میں عبایا پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
گلف نیوز کے مطابق سعودی ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویلوایشن کمیشن (ای ٹی ای سی) نے اس بارے میں بتایا کہ طالبات کو امتحان کے دوران عبایا پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ای ٹی ای سی کے مطابق طالبات کو امتحانی ہالز کے اندر اسکول یونیفارم کی پابندی کرنا ہوگی جبکہ اسکول یونیفارمز کو عوامی شائستگی کے مؤثر ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے بنائے جائیں گے۔
ایجوکیشن ایویلیوایشن کمیشن سرکاری ادارہ ہے جو سعودی عرب میں وزارت تعلیم کے ساتھ مل کر تعلیمی اور تربیتی نظاموں کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔
یاد رہے کہ سال 2019 میں سعودی حکومت نے پہلی بار سیاحتی ویزے کا اعلان کرتے ہوئے غیر ملکی خواتین سیاحوں کے لیے عبایا پہننے کی لازمی شرط ختم کر دی تھی۔