پنجاب میں نیا ڈینٹل کالج قائم کیا جائے گا

پنجاب میں نیا ڈینٹل کالج قائم کیا جائے گا

پنجاب میں نیا ڈینٹل کالج قائم کیا جائے گا

صوبائی وزیر برائے صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب حکومت کی جانب سے فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی میں نئے ڈینٹل کالج کے قیام کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

یونیورسٹی کے ایک سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ڈینٹل کالج کے قیام کے لیے ایک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اس بار ریکارڈ صحت کا بجٹ مختص کیا ہے۔ رواں سال کے لیے 370 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ وفاق سے 22 ارب مختص کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھئے: بلوچستان حکومت کی 714 طالبات کے لیے اسکالر شپس

ملک میں جاری کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام کو آگاہی دینے اور ویکسین کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ ویکسینیشن سے متعلق آگاہی پھیلائیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کووڈ کے 1240 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 70 فیصد کیسز ڈیلٹا ویریئنٹ سے منسلک ہیں۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو