پنجاب کے سرکاری اساتذہ کا تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا مطالبہ

پنجاب کے سرکاری اساتذہ کا تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا مطالبہ

پنجاب کے سرکاری اساتذہ کا تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا مطالبہ

 پنجاب ٹیچرز یونین (پی ٹی یو) نے وفاقی بجٹ میں تعلیم کے لیے مختص رقم کم کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے معاوضوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

پنجاب ٹیچرز یونین کی قیادت نے لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں ایک حتمی تجویز تیار کر لی ہے جس کی کاپیاں وزیر اعظم، وفاقی وزیر خزانہ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری خزانہ کو بھجوا دی گئی ہیں۔

پی ٹی یو کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز نے کہا کہ سرکاری ملازمین نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن وہ شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔

جنرل سیکرٹری رانا لیاقت نے دعویٰ کیا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے مقابلے میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں انتہائی کم ہونے کی وجہ سے وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ایڈہاک ریلیف کو یکجا کیا جانا چاہیے اور تنخواہوں کے بنیادی اسکلیز تبدیل کیے جانے چاہئیں، انہوں نے مزید کہا کہ تنخواہوں اور پنشن میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جانا چاہیے۔

سجاد اکبر کاظمی جو کہ پی ٹی یو کے ایک اور عہدیدار ہیں، انہوں نے زور دیا کہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے لیے کم از کم عمر 55 سال کی شرط کے نوٹیفکیشن کو منسوخ کیا جائے۔ 

اس کے علاوہ انہوں نے ہاؤس رینٹ، میڈیکل اور کنونشن الاؤنس میں تین گنا اضافے کی بھی درخواست کی۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو