وبائی مرض کے دوران 20 سوالات جو تمام اساتذہ کو خود سے کرنے چاہئیں.

وبائی مرض کے دوران 20 سوالات جو تمام اساتذہ کو خود سے  کرنے چاہئیں.

وبائی مرض کے دوران 20 سوالات جو تمام اساتذہ کو خود سے کرنے چاہئیں.

جس طرح ایک صحت مند ذہن ہمیشہ سوال اٹھانے اور سیکھنے کے عمل میں مشغول رہتا ہے اسی طرح ایک اچھا استاد وہ ہوتا ہے جو اکثر اس عمل کی عکاسی کرتا ہے،  تعلیم کے معیار پر توجہ دیتا ہے اور اسے بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کرتا ہے۔

اپنے ارد گرد ہونے والے واقعات پر غور کرنا ہر ایک کے لیے اچھا ہے لیکن موجودہ وبائی بحران کے دوران اساتذہ کے لیے یہ معاملہ انتہائی اہم اور ضروری ہوجاتا ہے کیونکہ دنیا کا مستقبل ان کے ہاتھ میں ہے۔

کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے اساتذہ دور بیٹھ کر اپنے طلبا کو پڑھانے پر مجبور ہو گئے ہیں اور ان کا ٹیکنالوجی پر انحصار بڑھ گیا ہے۔ تاہم ان سوالوں کے جوابات کورونا وائرس کے بعد مروجہ اور آنے والے چیلنجز کی راہ کو متعین کرنے میں ان کی مدد کر سکتے ہیں۔

1۔ وبائی مرض کے بحران کے دوران آپ نے کون سی نئی چیزیں سیکھیں؟

2۔ آپ کو سب سے مشکل کیا معلوم ہوا؟

3۔ آپ نے اپنے لیے کیا کام کیا؟

4۔ آپ نے اپنے لیے کیا کام نہیں کیا؟

5۔ آپ کے طلبا کو کیا مشکل محسوس ہوا؟

6۔ آپ نے کون سے نئے ٹولز اور ٹیکنالوجی سیکھی؟

7۔ آپ کے طلباء کے لیے ناکامی کے کیا اسباب تھے؟

8۔ آپ ٹیکنالوجی کے شعبے میں کون سی نئی چیزیں سیکھنا چاہتے ہیں؟

9۔ آپ نے تعلیم فراہم کرنے کے کون کون سے نئے طریقے سیکھے ہیں؟

10۔ آپ کے طلباء کا بحرانوں کے بارے میں کیا خیال ہے؟

11۔ اس وبائی مرض کے دوران آپ نے سب سے اہم چیز کیا سیکھی؟

12۔ اگلے سال کے لیے آپ کے کیا اغراض و مقاصد ہیں؟

13۔ آپ ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے کیا کریں گے؟

14۔ آپ کیا چاہتے ہیں کہ آپ کے لیکچرز کس طرح ہونے چاہئیں ؟

15۔ آپ کے اپنے طلباء کے ساتھ تعلقات کیسے تبدیل ہوئے ہیں؟

16۔ آپ کیا چاہتے ہیں جو کہ اس وبائی مرض سے پہلے ہی آپ جانتے تھے؟

17۔ آپ اپنے پڑھانے کے انداز میں کیا ٹھیک کرنا چاہتے ہیں؟

18۔ اگلے تعلیمی سیشن کے لیے آپ کی حکمت عملی کیا ہوگی؟

 

19۔ آپ کس چیز کے بارے میں پُراعتماد ہیں؟

20۔ اگر آپ کو ضرورت پڑے تو مدد کے لیے آپ کہاں جائیں گے؟

 

اب، ایک استاد کی حیثیت سے ان تمام سوالوں کے جوابات پر ایمانداری سے غور کریں اور تجزیہ کریں کہ کیا آپ طے شدہ اہداف حاصل کرسکتے ہیں اور کسی بامعنی، پیشہ ورانہ تبدیلی کے منتظر ہیں۔

آخر میں اپنے تجربے کو بانٹنے سے نہ صرف آپ کو بلکہ آپ کے ان ساتھی اساتذہ کو بھی مدد ملے گی جو نافذ شدہ تدریسی انداز کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں۔

ان سوالات پر غور کرنے سے آپ اپنے مستقبل کے راستے کی وضاحت کرنے میں مدد کرسکیں گے اور غلطیوں کو دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔

اگر آپ ٹیچر ہیں اور ان بیس سوالوں کے جواب ایمانداری کے ساتھ دے سکتے ہیں تو ہم چاہیں گے کہ آپ اپنا تجربہ دوسروں کے ساتھ بانٹنا پسند کریں تاکہ مل جُل کر ہم اس وبائی مرض کا مقابلہ کرسکیں اور کوروناوائرس پھیلنے سے پیدا ہونے والے تعلیمی خلا کو پُر کرسکیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو