پی ای ایف کے معیار پر پورا نہ اترنے والے پنجاب کے ہزاروں اسکول بند ہونے کا خدشہ

پی ای ایف کے معیار پر پورا نہ اترنے والے پنجاب کے ہزاروں اسکول بند ہونے کا خدشہ

پی ای ایف کے معیار پر پورا نہ اترنے والے پنجاب کے ہزاروں اسکول بند ہونے کا خدشہ

 پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پی ای ایف) کے ہزاروں پارٹنر اسکولز پی ای ایف کے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے کی وجہ سے بندش کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، تاہم پی ای ایف کے پارٹنر اسکولز کے چیئرمین عدنان فیصل نے اعلان کیا ہے کہ اگر پی ای ایف 2000 سے زائد اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو اس کے خلاف صوبائی سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔

چیئرمین عدنان فیصل نے مزید کہا کہ جان بوجھ کر 2000 سے زائد اسکولوں کو فیل کیا گیا کیونکہ اس سے طلباء کے پاس ہونے کی شرح 33 سے 40 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

   پنجاب حکومت کے 1991 کے ایکٹ کے مطابق پی اے ایف ایک خودمختار تنظیم کے طور پر قائم ہوا تھا۔ اس فاؤنڈیشن کا مینڈیٹ پورے صوبے میں غیر منافع بخش اور غیر تجارتی تعلیم کو فروغ دینا ہے تاکہ کم وسائل والے اور نادار گھرانوں کے بچے بھی تعلیم حاصل کرسکیں۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے صوبے بھر میں تعلیم کو فروغ دینے کے لیے نجی تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی کرنے کی غرض سے 2004 میں پی ای ایف کے ایکٹ 12 کے تحت پی ای ایف کی تنظیم نو کی گئی تھی، تاہم پارٹنر اسکولوں کے پی ای ایف کے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے کی وجہ سے بندش کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو