پنجاب کے اسکولوں کے طلباء کو اس سال گرمیوں کی چھٹیاں کا ہوم ورک نہیں ملے گا

پنجاب کے اسکولوں کے طلباء کو اس سال گرمیوں کی چھٹیاں کا ہوم ورک نہیں ملے گا

پنجاب کے اسکولوں کے طلباء کو اس سال گرمیوں کی چھٹیاں کا ہوم ورک نہیں ملے گا

تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے تاحال صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں کے طلباء کے لیے یکساں قومی نصاب کے تحت نیا نصاب شائع نہیں کیا اور نئے نصاب کی عدم دستیابی نے اساتذہ میں تشویش پیدا کردی ہے۔ انہیں خدشہ ہے کہ طلباء کو نئے تعلیمی سال کا نصاب گرمیوں کی تعطیلات سے پہلے نہیں مل سکے گا جس کا مطلب ہے کہ ان کی گرمیوں کی چھٹیوں کے دو مہینے ضائع ہو جائیں گے۔

قائداعظم یونیورسٹی نے 4 چھٹیوں کا اعلان کر دیا

صرف لاہور میں زیر تعلیم پانچ لاکھ سے زائد بچوں کے لیے تیس لاکھ سے زائد کتابیں درکار ہوں گی۔ دو ماہ میں اتنے بڑے پیمانے پر کتابوں کی اشاعت ٹیکسٹ بک بورڈ کے لیے ایک مشکل کام ہے۔ دوسری جانب نجی اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو چکا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ نصابی کتب کی پرنٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران کتابوں کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی جبکہ سرکاری اسکولوں میں نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ ایس این سی کو مرحلہ وار ملک بھر میں نافذ کیا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں، اگست 2021 میں پہلی سے پانچویں جماعت کے لیے یکساں نصاب متعارف کرایا گیا تھا۔ اسے اس سال اگست میں چھٹی سے آٹھویں جبکہ 2023 میں نویں سے بارہویں کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

 

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو