پنجاب حکومت کا محکمہ تعلیم میں 15 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت کا محکمہ تعلیم میں 15 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت کا محکمہ تعلیم میں 15 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

پنجاب کے وزیر برائے اسکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس نے جمعرات کے روز لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ محکمہ تعلیم 15,000 اساتذہ کو بھرتی کرے گا کیونکہ پنجاب کے اسکولوں میں 50,000 انسٹرکٹرز کی کمی ہے، اس کمی کو دور کنے کے لیے ابتدائی مرحلے میں 15,000 اساتذہ کی بھرتی کریں گے۔ اس کے علاوہ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ محکمہ تعلیم پیپر لیس سسٹم بھی نافذ کرے گا۔

مزید پڑھئیے: سرکاری نوکیوں کے خواہشمند افراد کے لئے خوشخبری

انہوں نے کہا کہ پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلیمینٹیشن یونٹ میں، ہم نے ایک ان ہائوس ڈیٹا سینٹر بنایا ہے، جس میں 11 محکموں کو ایک چھت کے نیچے لایا گیا ہے۔ ڈاکٹر مراد راس کے مطابق یہ ڈیٹا سینٹر شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم نے اب تک 12 ملین سے زائد دستاویزات کو اسکین کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تبادلوں اور ریٹائرمنٹ کا طریقہ کار پہلے ہی آن لائن کر دیا ہے۔ اس سے قبل محکمہ میں اربوں روپے کی کرپشن کی اطلاعات تھیں تاہم، ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن سے بدعنوانی ختم ہو جائے گی

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو