پنجاب نے میٹرک، انٹر کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پنجاب نے میٹرک، انٹر کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پنجاب نے میٹرک، انٹر کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (پی بی سی سی) نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے آغاز کی تاریخوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

مزید پڑھیئے: طلبا کے لئے خوش خبری، سپلیمنٹری پیپرز ختم کردیئے جائیں گے

تفصیلات کے مطابق دسویں جماعت کے امتحانات 10 مئی سے شروع ہوں گے جبکہ نویں جماعت کے امتحانات 26 مئی سے شروع ہوں گے۔ میٹرک کے امتحانات کے لیے عام فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 مارچ تھی۔ دوسری جانب انٹر پارٹ ون کے امتحانات 18 جون سے شروع ہوں گے جبکہ پارٹ ٹو کے امتحانات 4 جولائی سے شروع ہوں گے۔ انٹر امتحانات کے لیے عام فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 مارچ ہے جبکہ پی بی سی سی نے تعلیمی بورڈز کو میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے لیے اپنی ڈیٹ شیٹس بنانے کی اجازت دی ہے، تمام تعلیمی بورڈز کو پی بی سی سی کی طرف سے حتمی تاریخوں سے میٹرک اور انٹر کے امتحانات شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھئیے: اسکولوں اور کالجوں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان

 ایک الگ پیش رفت میں، پنجاب کی وزارت تعلیم نے مبینہ طور پر میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سپلیمنٹری امتحانات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپلیمنٹری امتحانات کی بجائے سالانہ امتحانات سال میں دو بار ہوں گے۔ پہلے سالانہ امتحانات پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ دوسرے سالانہ امتحانات میٹرک اور انٹر کے متعلقہ نتائج کے اعلان کے بعد ہوں گے۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو