میٹرک کے پرائیویٹ طلباء کے لیے خوش خبری

میٹرک کے پرائیویٹ طلباء کے لیے خوش خبری

میٹرک کے پرائیویٹ طلباء کے لیے خوش خبری

پرائیویٹ طلباء کو آخرکار میٹرک کے امتحانات کے لیے سب سے زیادہ طلب کئے جانے والے سبجیکٹ کا آپشن مل گیا ہے۔

مزید پڑھیے: سی ایس ایس کے امتحانات، شفقت محمود کا اہم بیان

انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) نے پرائیویٹ طلباء کو کیمبرج سسٹم کے طلباء کی طرح سائنس کے مضامین میں میٹرک کے امتحانات دینے کی اجازت دے دی ہے۔ اب تک پرائیویٹ امیدواروں کو کامرس اور ہیومینیٹیز کے مضامین کے گروپس میں میٹرک کرنے کی اجازت تھی لیکن نئے فیصلے نے ان کے سبجیکٹ گروپس کے آپشنز میں اضافہ کردیا ہے۔ اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے، آئی بی سی سی کے سیکرٹری، ڈاکٹر غلام علی ملاح نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ پرائیویٹ طلباء اب پاکستان میں کسی بھی بورڈ کے ساتھ میٹرک سائنس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ کے منٹس منظور ہوتے ہی ہم اس فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ جمعرات کو آئی بی سی سی کی دو روزہ میٹنگ کے پہلے دن کیا گیا۔

مزید پڑھئیے: طلباء کو اس سال گرمیوں کی چھٹیوں کا ہوم ورک نہیں ملے گا

آئی بی سی سی سکریٹری نے یہ بھی بتایا کہ یہ فیصلہ فی الحال صرف میٹرک کے طلباء پر لاگو ہوگا لیکن آہستہ آہستہ اسے انٹرمیڈیٹ کے طلباء تک بڑھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اپنی سفارشات آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی۔ ڈاکٹر ملاح نے یہ بھی بتایا کہ 9 ویں جماعت میں داخلے کے لیے کم از کم عمر کی شرط 14 سال سے کم کر کے 12 سال کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آئی بی سی سی نے امتحانی بورڈز کو نابینا امیدواروں کو امتحانات کے لیے رائٹرز فراہم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

 

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو