سی ایس ایس کے امتحان کا میری وزارت سے کوئی تعلق نہیں، شفقت محمود

سی ایس ایس کے امتحان کا میری وزارت سے کوئی تعلق نہیں، شفقت محمود

سی ایس ایس کے امتحان کا میری وزارت سے کوئی تعلق نہیں، شفقت محمود

وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ ملک میں سینٹرل سپیریئر سروس (سی ایس ایس) کے امتحان کے انعقاد میں وزارت تعلیم کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں شفقت محمود نے واضح طور پر کہا کہ وزارت تعلیم کا سی ایس ایس کے امتحان سے کوئی تعلق نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ سی ایس ایس کے امتحانات سے متعلق تمام تر معاملات فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے ڈومین میں آتے ہیں۔

سی ایس ایس کے امتحان کا میری وزارت سے کوئی تعلق نہیں، شفقت محمود

نیوز الرٹ: نقل کرنے والے طلبا خبردار! حکومت کا پیپرز لیک کرنے والوں کےلئے سخت اقدام

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ واضح کیا جاتا ہے کہ وزارت تعلیم یا میرا ذاتی طور پر امتحان کے مواد یا تاریخ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سی ایس ایس سے متعلق تمام مسائل فیڈرل پبلک سروس کمیشن ایف پی ایس سی کے دائرہ اختیار میں ہیں۔ یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب متعدد طلباء نے ٹویٹر پر وزیر تعلیم سے سی ایس ایس کے امتحان میں مداخلت اور امتحان برائے 2022 کے شیڈول کو تبدیل کرنے کی درخواست کی۔

واضح رہے کہ سی ایس ایس کا ایم سی کیوز بیسڈ ابتدائی ٹیسٹ (ایم پی ٹی)برائے2022 فروری کی 20 تاریخ کو منعقد ہوا تھا، جب کہ تحریری امتحانات مئی 2022 میں لیے جائیں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو