پنجاب سے تعلق رکھنے والے پرائیویٹ اسٹوڈنٹس کے لیے خوشخبری

پنجاب سے تعلق رکھنے والے پرائیویٹ اسٹوڈنٹس کے لیے خوشخبری

پنجاب سے تعلق رکھنے والے پرائیویٹ اسٹوڈنٹس کے لیے خوشخبری

پرائیویٹ اسٹوڈنٹس نے انٹر کے امتحانات کے لیے سب سے زیادہ ڈیمانڈڈ سبجیکٹ گروپ حاصل کر لیا۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایچ ای ڈی) پنجاب نے صوبے میں طلباء کی سہولت کے لیے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی قواعد و ضوابط میں ایک اور تبدیلی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھئیے: 138,000 اسٹوڈنٹس کو احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپس دی گئیں

تفصیلات کے مطابق اب پرائیویٹ طلباء ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات میں شرکت کر سکیں گے، تازہ ترین تبدیلی کا اطلاق تعلیمی سال برائے 2023 سے ہو گا۔ تاہم، طلباء کو سالانہ امتحانات دینے سے پہلے عملی امتحانات میں اپنی حاضری کی تصدیق کے لیے سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت ہوگی۔ طلباء یہ سرٹیفکیٹس سیکنڈری اور انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے آٹھ بورڈز میں سے کسی سے بھی الحاق شدہ کالج سے حاصل کر سکیں گے۔ اب تک انٹرمیڈیٹ کے پرائیویٹ امیدوار کامرس اور ہیومینیٹیز کے صرف دو گروپوں تک محدود تھے تاہم اس پیشرفت کے بعد اب پرائیویٹ انٹر کے امیدوار بھی سائنس گروپ میں شامل ہوں گے۔

مزید پڑھئیے: سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان

گزشتہ ہفتے وزارت تعلیم پنجاب نے انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سپلیمنٹری امتحانات کے بجائے سالانہ امتحانات اب سال میں دو بار ہوں گے۔ اس نئے فیصلے کے مطابق پہلے سالانہ امتحانات پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ دوسرے سالانہ امتحانات میٹرک اور انٹر کے متعلقہ نتائج کے اعلان کے بعد ہوں گے۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو